ETV Bharat / state

پامیلا گوسوامی کو پانچ دنوں کی پولیس کسٹڈی

author img

By

Published : Feb 21, 2021, 12:40 AM IST

کولکاتا کی این ڈی پی ایس عدالت نے ڈرگس معاملے میں گرفتار بی جے پی رہنما پامیلا گوسوامی کو 25 فروری تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

bjp youth leader pamela goswami sent to police custody till feb 25
پامیلا گوسوامی کو پانچ دنوں کی پولیس کسٹڈی

مغربی بنگال پولیس نے ڈرگس معاملے میں گرفتار پامیلا گوسوامی کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا، شنوائی کے بعد کولکاتا کی این ڈی پی ایس عدالت نے پامیلا کو 25 فروری تک پولیس حراست میں بھیج دیا۔

جمعہ کو مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کی بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی جنرل سکریٹری پامیلا گوسوامی کو کوکین کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پامیلا نے کولکاتا کی عدالت سے لاک اپ میں لے جانے کے دوران نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں سی آئی ڈی جانچ چاہتی ہیں۔ پامیلا نے کہا کہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے قریبی اور پارٹی رہنما راکیش سنگھ نے ان کے خلاف سازش کی ہے۔

پامیلا گوسوامی نے راکیش سنہا کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم، بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے رکن سنگھ نے الزام عائد کیا کہ برسراقتدار ترنمول کانگریس اور کولکتہ پولیس ان کے خلاف سازش کررہی ہیں اور پامیلا سیکھا پڑھا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.