ETV Bharat / state

BJP Worker Arrest ممتابنرجی کے خلاف بیان بازی کرنے پر بی جے پی کے کارکن گرفتار - مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے چنشورہ تھانہ

ہگلی ضلع کے چنشورہ تھانہ علاقے سے پولیس نے بی جے پی کے ایک رہنما کو وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف بیان بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بی جے پی کے ضلع کارکنان نے اپنے رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا ۔BJP Worker Arrest

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف بیان بازی کرنے پر بی جے پی کے کارکن گرفتار

author img

By

Published : Oct 24, 2022, 4:30 PM IST

چنشورہ:مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے چنشورہ تھانہ علاقے سے پولیس نے بی جے پی کے ایک کارکن کو ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف بیان بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔BJP Worker Arrested For Making Ugly Comment On Mamata Banerjee

بی جے پی کے ضلع کارکنان نے اپنے رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی جس سے گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ پڑ گئی۔اس سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس نے کہاکہ سورو بھٹاچاریہ نام کے ایک شخص کو وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف بیان بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس کے سوشل میڈیا کے اکاونٹ پر وزیراعلیٰ کے خلاف بیان پوسٹ کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف بیان بازی کرنے کے مقصد کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:TMC Leader Forces Biryani Shop To Shut Down مردانہ قوت کو کم کرنے کا الزام لگاکر بریانی کی دکان کو بند کردیا گیا

دوسری طرف بی جے پی کے ضلع کارکنان نے اپنے رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی جس سے گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ پڑ گئی۔اس سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ہگلی ضلع بی جے پی کے جنرل سیکریٹری سریش شاو نے کہاکہ سورو بھٹاچاریہ ایک سرگرم رہنما ہیں۔وہ مختلف سماجی اداروں سے بھی منسلک ہیں۔ایس ایس سی اور ٹیٹ کے امیدواروں کی حمایت میں بیان پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے چند سوال کرنے کے سبب انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں کسی کو وزیراعلیٰ سے سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔اگر کوئی سوال کرتا ہے تواسے گرفتار کرلیا جائے گا۔BJP Woker Arrested For Making Ugly Comment On CM Mamata Banerjee

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.