کولکاتا: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات میں بی جے پی کی تشہیر مہم کی ذمہ داری سنبھالنے والے بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور سیاسی رہنما میتھن چکرورتی نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ریاست کی موجودہ صورتحال کے لئے ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما میتھن چکرورتی نے کہا کہ مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال کے لئے ترنمول کانگریس ذمہ دار ہے۔ ریاست میں بدعنوانی، قتل و غارت، عصمت دری، گروہی تصادم عروج پر ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں خود کو بھگوان سمجھنے لگے ہیں۔ اسی وجہ سے ریاست کا یہ حال ہے۔ BJP Star Campaigner And Actor Mithun Chakraborty Slams TMC Led State Government
یہ بھی پڑھیں:Mithun Chakraborty متھن چکرورتی بی جے پی کیلئے پنچایت انتخابات مہم چلائیں گے
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ہے۔ وہ اسٹالن، موسولینی اور ہٹلر کے حسر کو بھول چکے ہیں۔ جب کوئی بھی چیز حد سے بڑھ جاتی ہے تو خدا اس کا خاتمہ عنقریب کردیتے ہیں، لیکن یہ لوگ اس گمان میں ہیں کہ ان کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک زمانہ تھا جب ملک کی دوسری ریاستوں کے لوگ خوشی خوشی پوچھتے تھے کہ آپ بنگال سے ہیں۔ اس وقت فخر محسوس ہوتا تھا لیکن آج کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ دوسری ریاستوں میں جرائم کی وارداتیں نہیں ہوتیں لیکن اس کے گراف پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ Mithun Chakraborty on Mamata Govt