ETV Bharat / state

BJP On Panchayat Election بنگال میں انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات پر اپوزیشن جماعتیں کیوں خاموش ہیں؟ بی جے پی کا سوال

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات میں سیاسی تشدد میں 45 سے زیادہ لوگوں کی موت پر کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی پر سخت نکتہ چینی کی اور دعوی کیا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاست میں ایسی صورتحال نظر نہیں آتی، اگر ایسا ہوتا تو بہت شور مچایا جاتا۔

بنگال کے انتخابی تشدد پر اپوزیشن جماعتیں کیوں خاموش ہیں: بی جے پی

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 7:57 PM IST

کولکاتا/نئی دہلی:بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مغربی بنگال میں انتخابی تشدد ایک دوسرے کا مترادف ہو گیا ہے۔ پنچایتی انتخابات کے لیے نامزدگی شروع ہونے کے بعد سے ریاست میں تقریباً 45 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کا تشدد اسی سرزمین پر ہو رہا ہے جہاں سے کبھی وندے ماترم کے الفاظ نکلے تھے وہ اپنے آپ میں بے مثال ہے۔ ایسا تشدد ہم نے پہلے نہ سنا تھا اور نہ دیکھا تھا۔ بنگال میں آج الیکشن اور تشدد مترادف بن چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاست مغربی بنگال میں 2018 کے پنچایت انتخابات کے دوران مرنے والوں کی تعداد 23 تھی۔ ریاست میں 2013 کے پنچایتی انتخابات کے دوران تقریباً 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈاکٹر پاترا نے کہاکہ مغربی بنگال میں جمہوریت کا لفظی قتل کیا جا رہا ہے۔ پرامن اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی فورسز کو مغربی بنگال بھیجا گیا تھا، لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے ان فورسز کو مناسب طریقے سے تعینات نہیں کیا گیا تھا۔ حساس بوتھوں کی تعداد کے بارے میں معلومات چھپائی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی حساس بوتھس کے حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں کرایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی سیکورٹی فورسز کے ہوتے ہوئے بنگال میں 45 افراد کا قتل… ظاہر کرتا ہے کہ ریاستی حکومت کس طرح ان ہلاکتوں کو سپانسرڈ طریقے سے انجام دے رہی تھی۔ یہ جتنے لوگ مارے گئے ہیں وہ اسپانسرڈ ہیں، یہ مغربی بنگال جمہوریت کا ریاستی اسپانسرڈ قتل ہے۔ اس میں پولیس انتظامیہ سے لے کر ضلعی افسر تک سب کچھ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Election مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع

بی جے پی کے ترجمان نے کہاکہ اگر یہی فوٹیج بی جے پی کی حکومت والی ریاست سے آرہی ہوتی تو شور مچ جاتا۔ کہاں ہیں یہ سب لیڈر، جو ہاتھ پکڑ کر ریاستوں میں کھڑے ہیں؟ کہاں لالو پرساد یادو، کہاں نتیش کمار اور کہاں راہل گاندھی جنہوں نے 'محبت کی دکان' کھولی؟۔ڈاکٹر پاترا نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس پورے نظام کی سخت مذمت کرتی ہے، جس طرح بنگال میں لوگوں کا قتل کیا جا رہا ہے، جس طرح سے جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.