ETV Bharat / state

'بی جے پی ملک میں بے روزگاری کے لیے ذمہ دار' - بے روزگاری

مغربی بنگال کے ضلع دیناج پور کے رائے گنج میں ممتا بنرجی نے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد اہم کردار ادا کرے گی۔

'بی جے پی ملک میں بے روزگاری کے لیے ذمہ دار'
author img

By

Published : Apr 9, 2019, 6:54 PM IST

انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کی حمایت اور اعتماد ترنمول کانگریس کو حاصل ہے کیوں کہ ہم زمینی سطح پر کام کرتے ہیں اور عام لوگوں کیلئے جدو جہد کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں صرف ترنمول کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو بدنام کرنے کے لیے بی جے پی تمام مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے اور یہ بہت ہی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس کی بالادستی کو تسلیم کرلے مگر یہاں کے عوام جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں وہ کبھی بھی اس طرح کی سوچ اور فکر پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وقت ملک میں 20ملین نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں،مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے روزگار کے مواقع کم ہورہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ بنگال کے 42میں سے 42سیٹوں پر ہم کامیابی حاصل کریں گے اور مودی بابو کے ہٹلر شاہی رویہ کو چلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے علاج کیلئے اُن کی پارٹی نے پانچ ہزار کروڑ روپے مشخص کیے ہیں۔مرکز نے اس فنڈ میں کوئی مدد نہیں کی ہے۔

مودی حکومت پر الزام تراشی کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس مرتبہ ای وی ایم مشین کی مدد سے کامیاب نہیں ہوسکتی ہے۔ہم ہر ایک ووٹنگ مشین کی نگرانی کریں گے۔وی وی پی اے ٹی کے ذریعہ ہر ایک ووٹ کی تصدیق کریں گے۔

Intro:Body:

welcome 123

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.