ETV Bharat / state

مکل رائے کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر بی جے پی چراغ پا

مکل رائے کو ریاستی اسمبلی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کے آٹھ ارکان اسمبلی نے ریاستی اسمبلی کے اسٹینڈنگ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

شبھیندو ادھیکاری
شبھیندو ادھیکاری
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 9:43 AM IST

دوسری جانب مکل رائے کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر حزب اختلاف کے رہنما شبھیندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی کے ارکان نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں ایک میمورنڈم پیش کیا۔

واضح رہے کہ مکل رائے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ جنہیں چند روز قبل ہی ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔

شبھیندو ادھیکاری

بی جے پی کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین ہمیشہ سے اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو بنایا جاتا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کے لئے اسپیکر کو چھ نام کی تجویز دی تھی۔ جس میں مکل رائے کا نام نہیں تھا۔ مکل رائے جو اب ترنمول کانگریس کے رہنما ہیں۔ بی جے پی مکل رائے کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کے فیصلے کو غیر دستوری قرار دے رہی ہے۔

ریاستی اسمبلی کے حزب اختلاف کے رہنما شبھیندو ادھیکاری کی قیادت بی جے پی کے ارکان اسمبلی کے وفد نے بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی دیا ہے۔

گورنر سے ملاقات کے بعد راج بھون کے سامنے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی رہنما شبھیندو ادھیکاری نے کہا کہ مکل رائے جو کہ اب ترنمول کانگریس کے رہنما ہیں۔ ان کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ غیر دستوری ہے۔ شبھیندو ادھیکاری نے کہا کے دفعہ 302 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی بھی ریاستی اسمبلی میں ایسا ہوا ہے کہ پی اے سی کا چیئرمین برسرِاقتدار جماعت کے رکن کو ہی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے چھ ارکان اسمبلی کا نام دیا تھا۔ جس میں مکل رائے کا نام شامل نہیں تھا۔ تاہم اس کے باوجود انہیں پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ غیر دستوری ہے۔ اور ہم اس کی مخالف کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بی جے پی کارکنان کا سماجی بائیکاٹ، شبھیندو ادھیکاری کی دھمکی

گورنر دستور کے محافظ ہیں۔ اس لئے ہم ان کے پاس آئے تھے۔ ہم نے اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ اس کے علاوہ اس سلسلے میں ایک یادداشت گورنر کو دی ہے۔ اور یہ کاپی بی جے پی رہنما صدر جمہوریہ کو بھی دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.