ETV Bharat / state

BJP Protest in Kolkata کولکاتا پولیس کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 8:53 PM IST

نبنو گھراؤ کے دوران بی جے پی کارکنان پر لاٹھی چارج کے خلاف پارٹی نے کولکاتا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس ہیڈ کاوارٹر لال بازار کا گھراؤ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ BJP Protest In Kolkata

بی جے پی کا کلکتہ پولیس کے خلاف احتجاج
بی جے پی کا کلکتہ پولیس کے خلاف احتجاج

کولکاتا: مغربی بنگال میں ان دنوں سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے۔ روزانہ کولکاتا کی سڑکوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔چند روز قبل نبنو گھراو کے اعلان کرنے والی بی جے پی نے آج پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار گھراو کے ارادے سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا۔BJP Protest Against Kolkata Police On Friday

بی جے پی کے حامیوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار گھرانے کی کوشش کی لیکن پولیس کی مستعدی کے سبب ان کے مقصد کو ناکام بنادیا۔پولیس نے احتجاجی مظاہرے کے مدنظر سخت سیکیورٹی انتظامات پہلے ہی کر رکھی تھی۔ پولیس کی سخت انتظامات کے سبب بی جے پی پولیس ہیڈ کوارٹر تک پہنچ نہیں سکی ،

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو گھراو مہم کے دوران بی جے پی حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان خونی جھڑپوں کے سبب دارالحکومت کولکاتا میں صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔دونوں جانب سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔بی جے پی کے حامیوں نے جہاں ایک طرف پولیس گاڑی کو نذر آتش کردیادوسری طرف پولیس نے اپنے دفاع میں پتھراو کرنے والوں کی جم کر پٹائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:Dengue Situation in Kolkata کولکاتا میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ

پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری،سنئیر بی جے پی رہنما راہل سنہا اور اور رکن پارلیمان اور اداکارہ لاکیٹ چٹرجی کو گرفتار کرلیا ہے۔ بی جے پی کےریاستی صدر سوکنتا مجمدار ،رکن پارلیمان دلیپ گھوش اور رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے اپنے رہنماوں کی رہائی کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

بی جے پی کی نبنو ابھیان (مہم)کے دوران بی جے پی کے حامیوں اورپولیس اہلکاروں کے درمیان زبردست جھڑپ میں متعدد افراد کے زضمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ نبنو ابھیان کے دوران پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔BJP Protest In Kolkata

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.