ETV Bharat / state

بی جے پی کے قومی صدر کا کولکاتا دورہ آج - بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

بی جے پی کے قومی صدر کا کولکاتا آمد آج
بی جے پی کے قومی صدر کا کولکاتا آمد آج
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 10:29 AM IST

مغربی بنگال میں اگلے سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا دو روزہ دورے پر آج شام مغربی بنگال پنچہیں گے۔ اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کے قومی صدر کا یہ دورہ بنگال کافی اہم منا جا رہا ہے۔

بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کا کہنا ہے کہ جے پی نڈا مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا پہنچیں گے۔ دمدم کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انڑنیشنل ائیر پورٹ سے وہ جنوبی 24 پرگنہ کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جنوبی 24 پرگنہ کے مختلف علاقوں میں عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں بی جے پی کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مسلم اکثریتی ضلع کے ووٹرس کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے بی جے پی کے رہنما اہم بات چیت کریں گے۔

بی جے پی کے نائب صدر مکل رائے کا کہنا ہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ دارالحکومت کولکاتا واپس آ جائیں گے۔ جے پی نڈا کولکاتا بلاک کے تمام رہنماؤں سے ملاقات کر کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔ بی جے پی کے قومی صدر کولکاتا میں بھی عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.