ETV Bharat / state

'بی جے پی کے نظریات پر یقین رکھنے والے ترنمول میں نہیں جائیں گے' - ریاستی وزیر فرہاد حکیم

بی جے پی کے لیڈر سوکانتا مجمدار کا کہنا ہے کہ 'جولوگ بی جے پی نظریات اور اصولوں پر یقین کرتے ہیں وہ کبھی بھی ترنمول کانگریس میں نہیں جائیں گے۔'

'بی جے پی نظریات پر یقین رکھنے والے ترنمول میں نہیں جائیں گے'

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 8:06 PM IST

بی جے پی کے سینیئر لیڈر کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے بنگال بی جے پی کے لیڈر سوکانتا مجمدار نے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے نظریات پر یقین نہیں رکھتے ہیں، ان کے چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم انہوں نے پارٹی لیڈران سے کہا ہے کہ اگر انہیں کسی بات سے مسئلہ ہے تو وہ پارٹی میں کھل کر بات رکھیں۔

خیال رہے کہ ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے آج بھوانی پور میں ضمنی انتخاب کیلئے مہم چلاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی سے اب ایک ایسا لیڈر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگا، اس کے بارے میں کوئی سوچ نہیں سکتا ہے۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ اس بارے میں کچھ زیادہ نہیں بولیں گے کہ وہ لیڈر کون ہوگا۔

فرہاد حکیم کے اس بیان کے بعد بی جے پی میں قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے۔ نو منتخب صدر کی توجہ جب اس جانب مبذول کرائی گئی تو انہوں نے کہا کہ جو لوگ اصولوں اور نظریات کی بنیاد پر بی جے پی کرتے ہیں، کوئی بھی پارٹی نہیں چھوڑے گا۔ مجھے اس بات کا یقین ہے۔ تاہم میں ان لیڈروں سے بات کروں گا، جنہیں پریشانی ہو رہی ہے، اگر کوئی ناراضگی ہے تو آکر بات کریں۔ میں سمجھتا ہوں کہ بات چیت کے ذریعے سب کچھ کیا جا سکتا ہے۔ سب مل کر لڑیں گے۔

ریاستی بی جے پی کے نومنتخب صدر کے اس بیان سے بی جے پی میں قیاس آرائیاں مزید تیز ہوگئی ہیں۔ سیاسی حلقوں کے ایک طبقے کا کہنا ہے کہ سوکانتا مجمدار نے فرہاد حکیم کے دعویٰ کو خارج نہیں کیا ہے۔

انہوں نے پارٹی کے لیڈروں سے بات چیت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں کی ناراضگی ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس لئے انہوں نے پارٹی لیڈروں کو اصولوں اور نظریات کی بات کی ہے۔

نو منتخب صدر سوکانتا مجمدار نے آج پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرکے پارٹی میں گروپ بندی اور اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسمبلی انتخابات کے بعد سے بی جے پی کے چار ممبران اسمبلی، بشمول مکل رائے پہلے ہی حکمران جماعت ترنمول کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال میں طالبانی راج چل رہا ہے :سکانتو مجمدار

سابق مرکزی وزیر اور آسنسول سے رکن پارلیمنٹ بابول سپریو حال ہی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

ابھیشیک بنرجی نے مرشدآباد میں ضمنی انتخاب کیلئے مہم چلانے پہنچے تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کی ایک قطار ہے جو ترنمول کانگریس میں آنا چاہتے ہیں۔ اگر ہم دروازہ کھولیں گے تو بی جے پی بنگال میں ختم ہوجائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.