ETV Bharat / state

ممتا کے دور میں بنگال کی تہذیب بربادی کی دہلیز پر: جے پی نڈا - مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2021

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر مقامی اور بیرونی ریاستوں کے نام پر بنگال کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے تارا پیٹھ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اسمبلی انتخابات کے مدنظر پرورتن یاترا کا افتتاح کیا۔

bjp national president jp nadda
جے پی نڈا
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 7:41 PM IST

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر بنگال کے عوام کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں رہنے والا ہر شخص بھارتی شہری ہے۔ کوئی مقامی اور کوئی بیرونی نہیں بلکہ سب بھارتی ہیں۔

جے پی نڈا نے نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی بنگالی اور غیر بنگالی کہہ کر ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر چکی ہیں۔ اس کا نتیجہ بہت خراب ہو سکتا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر نے مسلمانوں کا نام لئے بغیر کہا کہ بی جے پی نہیں بلکہ ممتا بنرجی مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہیں۔ وہ ایک مذہب کے لوگوں کی بھر پور حمایت کرتی ہیں اور دوسرے کو مین اسٹریم سے دور رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب مذہب کے نام پر سیاست نہیں ہے تو اور کیا ہے اس کی وضاحت کون کرے گا۔ کسی کو تو سامنے آ کر سچائی کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مغربی بنگال میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے کندھوں پر مغربی بنگال کی ذمہ داری سونپ دی جائے اور دیکھئے اگلے ایک سال میں بنگال کو کیسے سونار بنگلہ بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کیا

جے پی نڈا نے کہا کہ بنگال کو سنڈیکیٹ راج، غنڈہ راج، مویشی، کوئلہ اور ریت کی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ پیشی، پھوپھی (ممتا بنرجی ) اور بھائی پو (بھتیجا) ابھیشک بنرجی سے نجات دلائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.