بانکوڑہ: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیوں کے درمیان بیان بازی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما بیان جارحانہ بازی کے ذریعہ ووٹرز کی توجہ اپمی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ BJP MP Soumitra Khan Says Abhishek Banerjee Will Be Arrested In December
اسی درمیان ایک بار پھر بی جے پی قیادت نے دسمبر کے مہینے سے متعلق بیان بازی کرکے ماحول گرمانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔بی جے پی کے رہنماوں نے دسمبر مہینے کو سیاسی اعتبار سے کافی اہمیت دے رہے ہیں۔ بانکوڑہ ضلع کے وشنو پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ ریاست میں بدعنوانی کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی دسمبر میں پکڑے جائیں گے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان بیربھوم ضلع کے بولپور میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں دسمبر میں سردی کا موسم ہوتا ہے ۔ لوگ چھٹیاں مناتے ہیں لیکن ہماری ریاست میں بدعنوانی کا موسم بھی ہے۔چاروں طرف بدعنوانی کا کھیل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Gujarat Election 2022 شام پانچ بجے تک 58.38 فیصد پولنگ
رکن پارلیمان نے کہاکہ بدعنوانی کے اس کھیل میں کون سی سیاسی جماعت اور اس کے رہنما ملوث ہیں۔ اس کے بارے میں کچھ بولنے کی ضرورت منہیں ہے پورا ملک اس سے واقف ہے۔
بی جے پی کے رہنما سمترا نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے ۔دسمبر مہینے میں ان کی گرفتاری ہوگئی ۔بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کسی بھی بخشنے والی نہیں ہے۔BJP MP Soumitra Khan Says Abhishek Banerjee Will Be Arrested In December