ETV Bharat / state

BJP MP Soumitra Khan بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کا متنازع بیان - منعقدہ تقریب سے خطاب

بانکوڑہ ضلع کے بشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے سوامی وویکا نند کا وزیراعظم نریندر مودی سے موازنہ کرکے ملک میں نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان کی جم کر تنقید کی۔ Compares PM Narendtra Modi With Swami Vivekaanand

بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کا متنازع بیان

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 2:08 PM IST

بانکوڑہ :مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگا پور میں سوامی ویویکا نند کے جنم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان سمترا خان نے متنازع بیان کرتے ہوئے کہا کہ سوامی ویویکا نند نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ جس طرح کسی زمانے میں انہوں نے بھارت کی نوجوان نسل کی رہنمائی کی تھی ٹھیک اسی طرح آج کے دور میں وزیراعظم نریندر مودی ملک کی نوجوان نسل کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ سوامی جی نریندر مودی کے طور پر دوبارہ جنم لے رہے ہیں۔ مودی جی جس طرح سے ملک کے لئے، نوجوان طبقے کے لیے لڑ رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ اس دور کے سوامی جی ہیں! ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی میں تمام خوبیاں موجود ہیں جو سوامی ویویکا نند میں تھیں۔ اس لیے میرے خیال سے وزیراعظم نریندر مودی ہی موجود دورکے سوامی ویویکا نند ہیں ۔اس کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mumbai Metro Inauguration وزیراعظم مودی اُنیس جنوری کو ممبئی میں میٹرو کا افتتاح کریں گے

اس بارے میں پوچھے جانے پر سی پی ایم کے سینئر لیڈر محمد سلیم نے کہا کہ میں ان سے کیا کہوں؟ یہ سب اندھرے میں زندگی گزارنے والے ہیں۔ دوسروں کی روشنی سے منور ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔،جہاں بھی عظیم انسانوں کی تصویریں ہیں۔ وہاں انہوں نے اپنی تصویریں لگائیں! وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ کیونکہ، ان کا اپنا کوئی کردار نہیں ہے، لہذا اس وقت ملک کو نیتا جی، سوامی جی کی ضرورت ہے۔ اسومترا، ابھیشیک سب برابر ہیں۔ سبھی ممتا بنرجی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.