ETV Bharat / state

بی جے پی کی رکن پارلیمان کا بیٹا گرفتار - رائل کلکتہ گولف کلب

بی جے پی کی رکن پارلیمان اور اداکارہ روپا گنگولی کے بیٹے کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بی جے پی کی رکن پارلیمان کا بیٹا گرفتار
author img

By

Published : Aug 16, 2019, 8:26 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:38 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمان روپا گانگولی کے بیٹے آکاش مکھرجی کو جمعرات کو تیز رفتار گاڑی چلانے اور رائل کلکتہ گولف کلب (آر سی جی سی) کی دیوار کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آکاش نے کل رات تقریباَ ایک بجے تیز رفتار سے کار چلاتے ہوئے آر سی جی سی کی دیوار پر ٹکر مار دی تھی۔ واقعے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

بی جے پی کی رکن پارلیمان کا بیٹا گرفتار
آکاش کے خلاف پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے اور اسے آج علی پور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'آکاش کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ وہ نشے میں دھت تھے۔ ان کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔'

پولیس کا کہنا ہے کہ 'آکاش کو میڈیکل جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ان کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اس سلسلے میں مزید کارروا ئی کی جائے گی۔ ان پر لاپروائی سے گاڑی چلانے کا الزام ہے۔ ان کی لاپروائی کی وجہ سے کئی لوگوں کی جان جا سکتی تھی۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.