ETV Bharat / state

لاکٹ چٹرجی کا عام لوگوں کے لئے لوکل ٹرین سروس بحال کرنے کا مطالبہ - لوکل ٹرین سروس بحال کرنے کا مطالبہ

ریاست مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درگاپوجا سے قبل عام لوگوں کے لئے لوکل ٹرین سروس بحال کردینا چاہئے۔

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی
بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 2:05 PM IST

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے اے ڈی آر ایم سے ملاقات کرنے کے بعد عام لوگوں کے لئے جلد سے جلد لوکل ٹرین خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی

انہوں نے کہا کہ بنگال کے کسی بھی ضلع میں سماجی دوری کا خیال نہیں رکھا جا تا ہے۔پرائیوٹ اور سرکاری بسوں میں سیٹوں سے زیادہ مسافروں کو بٹھایا جاتا ہے۔ ٹوٹو اور آٹو میں چھ سے زائد لوگوں کو بٹھایا جاتاہے،اس وقت کورونا وائرس نہیں پھیلنا ہے، لیکن لوکل ٹرین چلانے سے لوگ مرنے لگے گیں۔

بی جے پی کی رکن پارلیمان کے مطابق ان گاڑیوں میں سماجی دوری کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے تو ممتا بنرجی کو لوکل ٹرین سے کیا پریشانی ہے۔

اے ڈی ایم آر سے ملاقات کے بعد لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ وزیر اعلی ممتابنرجی کو صرف لوکل ٹرین سے مسئلہ ہے، کیونکہ لوکل ٹرین مرکزی حکومت کی نگرانی میں چلتی ہے۔ممتابنرجی کو سیاست سے اوپر اٹھ کر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر ہونے کے باوجود بھی وہاں لوکل ٹرین چلائی جاسکتی ہیں، تو بنگال میں ٹرین سروس بحال کرنے میں کیا پریشانی ہے۔واضح رہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت نے کورونا وائرس کے مدنظر سرکاری ملازمین کے لئے خصوصی ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے۔

وزیراعلی ممتابنرجی کے اس فیصلے کے خلاف عام لوگ سڑکوں پر اتر رہے ہیں، لوگ ریلوے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ غریبوں کے ساتھ مذاق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.