ETV Bharat / state

بنگال: دلیپ گھوش کو وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ - بی جے پی کے یوا مورچہ کے ریاستی صدر سمترا خان

رکن پارلیمان سمترا خان نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کو مغربی بنگال کا وزیراعلی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بنگال: دلیپ گھوش کو وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 12:44 PM IST

مغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے یوا مورچہ کے ریاستی صدر سمترا خان نے کہا کہ مغربی بنگال میں اگلی حکومت بی جے پی کی بن رہی ہے۔

سمترا خان نے کہا کہ 'بی جے پی دو تہائی اکثریت سے ریاست میں حکومت بنائے گی اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے دلیپ گھوش سے بہتر امیدوار کوئی نہیں ہے۔'

سمترا خان کے مطابق بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش مغربی بنگال کے سب سے مقبول رہنما ہیں۔ مقبولیت کی دوڑ میں انہوں نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی بی جے پی کمیٹی کو اس ضمن میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جلد سے جلد فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

بنگال: دلیپ گھوش کو وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ
بنگال: دلیپ گھوش کو وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ

سمترا خان نے کہا کہ مغربی بنگال کی سیاسی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ اس کا اثر دکھائی دینے لگا ہے۔ مغربی بنگال کے عوام ترنمول کانگریس سے دور اور بی جے پی کے نزدیک آنے لگے ہیں۔

بی جے پی کے یوا مورچہ کے ریاستی صدر سمترا خان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی نگرانی میں بنگال میں ایک ایسی حکومت قائم کی جائے گی جس سے تمام مذاہب کے لوگ اب سب کا ساتھ سب کا وکاس کا حصہ ہوں گے.

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'سیاسی تشدد کے نام پر اب کسی ماں کے بیٹے کی موت نہیں ہو گی۔ کسی خاتون کے شوہر کا قتل نہیں کیا جائے گا.'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.