ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ: ایم پی ارجن سنگھ کی قیادت میں بی جے پی کا احتجاجی جلوس

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 6:40 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں جاری سیاسی تصادم کے خلاف بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے احتجاجی جلوس کی قیادت کی۔

شمالی 24 پرگنہ: ایم پی ارجن سنگھ کی قیادت میں بی جے پی کا احتجاجی جلوس
شمالی 24 پرگنہ: ایم پی ارجن سنگھ کی قیادت میں بی جے پی کا احتجاجی جلوس

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں جاری سیاسی تصادم کے خلاف بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے احتجاجی جلوس کی قیادت کی۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے اسمبلی انتخابات 2021 کے ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسمبلی انتخابات کے بعد شمالی 24 پرگنہ ضلع سب سے زیادہ سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں سے متاثر ہوا ہے۔

اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع کی شمالی 24 پرگنہ بھی سیاسی تصادم سے پوری طرح سے متاثر ہے۔

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد بعد بھی بیرکپور پارلیمانی حلقے میں روزانہ سیاسی جماعت کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جگتدل تھانہ علاقے میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران گروہی تصادم کے نتیجے میں دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جگتدل اور بھاٹ پاڑہ میں جاری سیاسی تصادم کے خلاف بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے احتجاجی جلوس کی قیادت کی۔

رکن پارلیمان ارجن سنگھ کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی جگتدل اور بھاٹ پاڑہ میں جان بوجھ کر سیاسی جھڑپوں کو ہوا دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے. اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے اب تک بی جے پی کے نصف درجن کارکنان کی موت ہو چکی ہے۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں سے علاقے میں بموں سے حملہ اور فائرنگ جاری ہے اور اس میں بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

احتجاجی جلوس کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور پولیس کے درمیان لا اینڈ آرڈر کو لے ناک جھوک بھی ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی طرح کے جلسہ و جلوس پر پابندی عائد ہے۔ اس دوران سینکڑوں لوگوں کو لے کر سڑکوں پر نکلنا کورونا وائرس گائیڈ کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری طرف جگتدل اور بھاٹ پاڑہ میں جاری سیاسی تصادم اور لا اینڈ آرڈر کو لے کر گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ کو ہدف بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.