ETV Bharat / state

BJP MLAs In Bengal تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کے باوجود بی جے پی نے اضافی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا - ممتا بنرجی کے اس اعلان کی حمایت نہیں

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ وزرا اور ممبران اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کے اعلان پر بی جے پی نے سخت تنقید کی ہے۔ اپوزیش لیڈر شبھندو ادھیکاری نے عوامی طور پر کہا ہے کہ وہ تنخواہوں میں اضافے کے خلاف ہیں۔ لیکن حکومت کے فیصلے کی حمایت نہ کرنے کے باوجود بی جے پی نے واضح نہیں کیا کہ اس کے ممبران اسمبلی تنخواہ میں اضافے کا بائیکاٹ کریں گے ۔

تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کے باوجود بی جے پی نے اضافی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 7:32 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما شبھندو ادھیکاری نے واضح کیا کہ وہ ممتا بنرجی کے اس اعلان کی حمایت نہیں کرتے ہیں ۔مگر مخالفت ایک الگ چیز ہے اور عمل درآمد الگ چیز ہے۔

بی جے پی نے جمعہ کی صبح تک بڑھتی ہوئی تنخواہ نہیں لینے پر کوئی سرکاری فیصلہ نہیں لیا ہے۔ بنگال اسمبلی میں پارٹی کے چیف ایگزیکٹیو منوج تیگا نے کہا کہ ریاست کے بہت سے علاقوں میں لوگوں کو ریاستی حکومت سے وہ فوائد نہیں مل رہے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ ہم وہاں اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ یہی بات اپوزیشن لیڈر نے کہی ہے ۔کیا وہ اس کے لیے بڑھی ہوئی تنخواہ کا بائیکاٹ کریں گے؟ اس کے جواب میں منوج نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے یہ نہیں بتایا ہے کہ تنخواہ میں اضافہ ہوگا یا نہیں۔ اس کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں طے کیا جائے گا۔ جس کا فیصلہ وہیں ہوگا۔ اس کے بعد بتائیں گے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط لکھنا ہے یا نہیں۔

وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو اسمبلی میں کہا کہ حکومت وزراء سے لے کر ممبران اسمبلی تک ہر سطح پر تنخواہ میں 40,ہزار روپے ماہانہ اضافہ کر رہی ہے۔ حکومت کے تنخواہ کے ڈھانچے کے مطابق ممبران اسمبلی کی تنخواہ 10 ہزار روپے سے بڑھ کر 50 ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے۔ ریاستی وزراء کو ماہانہ10,900روپے ملتے تھے۔ اب سے انہیں 50 ہزار 900 روپے ملیں گے۔ کاببنی زراء کی تنخواہ 11 ہزار روپے تھی۔ انہیں اس وقت سے تنخواہ کی مد میں 51 ہزار روپے ملیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور ریاستی وزراء، مکمل وزراء کو اتنے دنوں کے الاؤنس وغیرہ کے لئے مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار روپے ملتے تھے۔ اس وقت سے انہیں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے۔

ترنمول کانگریس حکومت نے پہلے بھی دو بار ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔ 2017 میں بائیں محاذ کے مقابلے میں تنخواہ میں بہت اضافہ ہوا۔ اس کے بعد یہ 2019 میں پھر بڑھتا ہے۔ سی پی ایم نے تنخواہوں میں اضافے کے دوسرے دور کے دوران ان کے خلاف احتجاج کیاتھا۔ اس وقت بائیں بازو کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سوجن چکرورتی نے اسمبلی سکریٹریٹ کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا کہ پارٹی کے اراکین اسمبلی بڑھی ہوئی تنخواہ نہیں لیں گے۔ اس کے بعد بھی بائیں بازو کے اراکین اسمبلی کو اپنی تنخواہیں لینا پڑیں۔ سوجن نے جمعہ کو کہاکہ تنخواہ بڑھ جاتی ہے، تو اسے واپس لینے کا کوئی موقع نہیں ہے۔کیونکہ جس طریقے سے تنخواہ کی ادائیگی ہوتی ہے، وہ رقم سیدھے ممبران اسمبلی کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے۔ اسے واپس کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ تاہم، ہم نے ایک خط میں بتایا کہ ہم اس فیصلے کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Salary Hike For MLAs ممتا بنرجی کا ممبران اسمبلی اور وزرا، اپوزیشن لیڈر کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا اعلان

بی جے پی ممبراسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو آشا ورکروں، آنگن واڑی کارکنوں، دیہی پولیس، شہری رضاکاروں، عارضی کارکنوں اور پیشہ ورانہ اساتذہ کے لیے مساوی تنخواہ کا اعلان کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی، بی جے پی چاہتی ہے کہ ریاست سرکاری ملازمین، پولیس، اساتذہ، ریٹائرڈ پنشنرز کے مہنگے الاؤنس کے واجبات کا تصفیہ کرے۔ لکشمی بھنڈار پروجیکٹ کی رم میں اضافہ کیا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.