بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگئے نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ،’’یہ کیا ہورہا ہے ’دیدی‘آپ کے راج میں‘‘۔
وجے ورگئے نے مرشد آباد میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کارکن پرکاش پال ،ان کی حاملہ بیوی اور ان کے آٹھ سالہ بچے کے بے رحمی سے قتل کئے جانے کے سلسلے میں یہ الزام لگایا ہے۔
بی جےپی رہنما نے کہا، اس سے برا اور کیا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکومت والی ریاست میں امن و قانون کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے'۔
اطلاع کے مطابق ،آر ایس ایس کارکن اور اس کی اہل خانہ مرشد آباد کے جیا گنج علاقے میں رہتے تھے۔کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے ان کو قتل کردیاتھا۔
پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیق جاری ہے۔بی جےپی اور آر ایس ایس نے واقعہ کی مخالفت میں جمعرات کو مرشد آباد میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔