کولکاتا: مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں ایک بار پھر پارٹی تبدیلی کے کھیل کا سلسلہ زور و شور سے شروع ہوا ہے. 21 جولائی کو کولکاتا کے دھرمتلہ میں ہونے والے شہید دیوس کے جلسے سے قبل کے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے بی جے پی رہنماؤں اور کارکنان نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ BJP Leaders and Workers join Trinamool Congress in Basirhat
شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی لوک سبھا حلقہ بشیر ہاٹ میں بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کیا. workers of BJP Join TMC. اس موقع پر ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی شاینی گھوش موجود تھی۔ اس کے علاوہ بانکوڑہ، پرولیا اور بیربھوم ضلع میں بی جے پی کے رہنما اور کارکنان ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی جانب سے ہر سال 21 جولائی کے دن کو شہید دیوس Shaheed Diwas کے طور پر منایا جا جاتا ہے. اسی دن 21 جولائی 1993 میں اس وقت کی مغربی یوتھ کانگریس کی صدر ممتابنرجی کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا اسی دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ میں 13 کانگریسی رہنماؤں کی موت ہو گئی تھی۔
ممتا بنرجی ہر سال 21 جولائی کے دن کو شہید دیوس کے طور مناتی ہیں اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں. اس موقع پر ریاست کے تمام اضلاع سے لوگ کولکاتا کے دل کہے جانے والے دھرمتلہ میں اکٹھا ہوتے ہیں۔