ETV Bharat / state

'ترنمول کانگریس کو سو سیٹز بھی نہیں ملے گی' - ریاست مغربی بنگال

بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے نے کہا کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت کو ایک سو سیٹز ملنے والی نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کو سو سیٹز بھی نہیں ملے گی

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 12:19 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں ندیا ضلع کے شیمور علی میں بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے نے کہا کہ ریاست میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال میں ایک بار پھر تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے اس میں بی جے پی کو کتنا فائدہ ہوگا اور حکمراں جماعت کتنا نقصان ہو گا چند ہی دنوں اس کا اندازہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت کو زبردست نقصان ہونے والا ہے۔

اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت کو زبردست نقصان ہونے والا ہے

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بی جے پی سے غیرمتوقع چیلنج کا سامنا ہے تاہم کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ہم اس پوزیشن پر آجائیں گے۔

مکل رائے کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ترنمول کانگریس چھوڑ کر متعدد رہنما بی جے پی شامل ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو احساس ہونے لگا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی بدولت مغربی بنگال میں ترقی ہونے والی ہے اس لیے لوگ بی جے پی کی حمایت کررہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کو سو سیٹز بھی نہیں ملے گی
ترنمول کانگریس کو سو سیٹز بھی نہیں ملے گی

بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کا کہنا ہے کہ پارٹی کارکنان کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اس کی بدولت ہی اسمبلی انتخابات میں کامیابی مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے سامنے ایک بڑا چیلنج ہے اور اس سے نمٹنا ہے تاہم امت شاہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بی جے پی کو دو سو سیٹز دلانی ہے اس لیے پارٹی کارکنان اس زمین کو آسمان کرنے کی کوشش کریں گے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'جیت ہماری ہوگی اور حکمراں جماعت کو شکست کا سامنا کرنا ہو گا'۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ 19 دسمبر کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے تاہم اسمبلی انتخابات سے قبل ان کا دورہ بنگال بے حد اہم سمجھا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.