مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے سینگور علاقے کے دورے کے دوران کسانوں سے ملاقات کی۔
رکن پارلیمان کسانوں سے ملاقات کرنے کے بعد ان کے گھر میں کھانا بھی کھایا۔
رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ کسانوں کے ساتھ بہت ہی برا ہوا۔ کانگریس, بائیں محاذ اور ترنمول کانگریس ترقی کے نام پر کسانوں کو لے کر سیاست کرتی رہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی کسان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کی آج یہ حالت ہے۔
کسانوں کو صرف اور صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس سے ان کے مستقبل سنورنے کے بجائے بگڑتے ہی چلا گیا۔
بی جے پی کی رہنما کا کہنا ہے کہ سی پی آئی ایم کی صنعت مخالف پالیسی سے ریاست ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے 35 سال پیچھے چلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور سینگور میں کسانوں کی تحریک کی بدولت اقتدار میں آنے والی ممتا بنرجی نے بھی کسانوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔
بی جے پی کی رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بائیں محاذ کی حکومت نے سینگور کے کسانوں پر گولیاں چلوائی۔کسان تحریک کی بدولت اقتدار میں آنے والی ممتا بنرجی حکومت سنبھالنے کے بعد کسانوں سے منہ پھیر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینگور کے کسانوں کو اپنا مستقبل روشن کرنا ہے تو کسان بل کی مکمل طور پر حمایت کریں۔
لاکٹ چٹرجی کے مطابق سیاسی جماعتیں کسان بل سے متعلق منفی باتیں لوگوں تک پہنچا رہیں ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ نئے کسان قوانین بل سے ہی کسانوں کی پریشانیاں دور ہوں گی۔