ETV Bharat / state

کیلاش وجے ورگیہ نے متھن چکرورتی سے ملاقات کی - مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2021

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں بی جے پی پوری طاقت لگا رہی ہے۔ اسی درمیان بنگال کے بی جے پی انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے معروف اداکار متھن چکرورتی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ متھن دا آج وزیر اعظم مودی کی ریلی میں شرکت کریں گے اور یہ بھی قیاس آرائی ہے کہ متھن چکرورتی جلد ہی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

bjp leader kailash vijayvargiya meet with actor mithun chakraborty in west bengal
کیلاش وجے ورگیہ نے متھن چکرورتی سے ملاقات کی
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 7:55 AM IST

مغربی بنگال کے بی جے پی انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے اداکار متھن چکرورتی سے کولکاتا میں ملاقات کی ہے۔ اس بات کی جانکاری کیلاش وجے ورگیہ نے ٹویٹ کر دی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کر لکھا کہ 'ابھی دیر رات کولکاتا کے بیلگاچیا میں سنیما کی دنیا کے مشہور اداکار متھن دا کے ساتھ لمبی گفتگو ہوئی۔'

انہوں نے لکھا کہ 'ان کی حب الوطنی اور غرباء کے تئیں پیار کی کہانیاں سن کر دل خوش ہو گیا۔'

اداکار متھن کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پر وجے ورگیہ نے پہلے کہا تھا کہ میں نے ان سے ( متھن) ٹیلیفون پر بات کی ہے۔ وہ آج آنے والے ہیں۔ میں ان کے ساتھ لمبی بات چیت کے بعد ہی کوئی تبصرہ کروں گا۔

وزیر اعظم مودی آج کولکاتا کے بریگیڈ گراؤنڈ میں ریلی سے خطاب کریں گے۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان متھن چکرورتی وزیر اعظم کی ریلی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

متھن-اکشے وزیر اعظم کی ریلی میں شریک ہوں گے

غور طلب ہے کہ 294 اسمبلی سیٹوں کے لیے 27 مارچ سے انتخابات شروع ہو رہے ہیں۔ ریاست میں اس سال آٹھ مراحل میں انتخابات ہونے ہیں جبکہ دو مئی کو نتائج آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.