کولکاتا: اجتماعی جنسی زیادتی معاملے میں آج کلکتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگیہ اور دو آر ایس ایس کے رہنماؤں کو آئندہ 25 اکتوبر تک کے لیے پیشگی ضمانے دے دی۔
اطلاعات کے مطابق کولکاتا کے ایک خاتون نے بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگیہ اور آر ایس ایس کے دو رہنما جشو باسو اور پردیپ جوشی پر کولکاتا کے سرت بوس روڈ میں واقع ایک فلیٹ میں اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگایا تھا۔
اس معاملے کی آج کلکتہ ہائی کورٹ میں جسٹس ہریش ٹنڈن اور جسٹس کوشک چندر کے ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ اور تینوں ملزمین کی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے آئندہ 25 اکتوبر تک کے لئے پیشگی ضمانت منظور کرلی ہے لیکن بینچ نے یہ بھی کہا کہ گرفتاری ہونے کے باوجود تینوں ملزمین 10-10 ہزار مچلکہ دینے پڑے گا۔
- مزید پڑھیں:بی جے پی کارپوریٹرکے شوہر کی پٹائی
واضح رہے کہ تینوں ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ 27 نومبر 2018 کو سرت بوس روڈ میں واقع ایک فلیٹ میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی اور متاثرہ خاتون اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ جس کے بعد 2019 میں سرسونا اور 2020 میں بول پور تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی لیکن بول پور تھانہ نے رپورٹ جمع نہیں کی۔
اس کے بعد 2020 میں علی پور کی نچلی عدالت میں متاثرہ خاتون نے تینوں ملزمین کے خلاف معاملہ دائر کیا تھا۔ جس کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ اس معاملے میں سماعت کرتے ہوئے تینوں ملزمین کی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے آئندہ 25 اکتوبر تک کے لئے پیشگی ضمانت منظور کرلی ہے۔