Calcutta High Court گرفتاری سے بچنے کیلئے بی جے پی کے رہنما کی اہلیہ نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا - رہنما کی اہلیہ نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا
کمبل تقسیم پروگرام کے دوران بھگدڑ ہونے کی وجہ سے تین افراد کی موت کے بعد بنگال پولس کے ذریعہ گرفتار ی کے امکانات سے بچنے کیلئے چیتالی تیواری نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ کلکتہ پولس جانچ کے نام پر انہیں ہراسا ں کرسکتی ہے۔Calcutta High Court

کولکاتا:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میونسپلٹی کے سابق میئر جتیندر تیواری کی اہلیہ نے عدالت میں یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول پولس سیاسی انتقام کی وجہ سے یہ کام کر سکتی ہے۔BJP Leader Jitendra Tiwari Wife Seeks Intervention Of Calcutta High Court
پولیس نے آسنسول کے سابق میونسپل میئر جتیندر تیواری اور ان کی اہلیہ چیتالی کے خلاف آسنسول میں کمبل تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران 3 لوگوں کی موت کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس واقعہ میں ان سے پوچھ گچھ کے لیے پولیس پہلے ہی ان کے گھر پہنچ چکی ہے۔ آسنسول میونسپل کار پوزیشن لیڈر چیتالی تیواری نے آج کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور گرفتاری پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ یہ مقدمہ منگل کو جسٹس جوئے سینگپتا کی عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
چیتالی تیواری نے پولیس کی کارروائی کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔ تحفظ حاصل کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کے علاوہ اس نے کیس کی جلد سماعت کی درخواست کی۔ کل بدھ کو جسٹس جئے سین گپتا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوگی۔
14 دسمبر کی شام کو آسنسول میں چیتالی دیوی کے وارڈ میں شیو چرچا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر 5000 کمبل تقسیم کیے جانے تھے۔
مزید پڑھیں:TMC vs BJP دسمبر کا مہینہ ترنمول کانگریس کے لئے بھاری پڑ سکتا ہے، شبھیندو ادھیکاری
اس تقریب میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری بھی مختصر وقت کے لیے موجود تھے۔ان کے جانے کے بعد بھیڑ کمبل لینے کیلئے ہنگامہ آرائی کرنے لگے اور بھگدڑ مچ گئی ایک کمشن بچہ سمیت 3 افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اس واقعہ میں چیتالی دیوی کو ملزم ٹھہرایا ہے۔ پولیس اہلکار پیر کی صبح اس سے پوچھ گچھ کے لیے ان کے گھر گئے۔ لیکن گھر میں تالا لگا ہوا ہے۔BJP Leader Jitendra Tiwari Wife Seeks Intervention Of Calcutta High Court