ETV Bharat / state

BJP Leader Found Dead مشرقی مدنی پور میں بی جے پی کے رہنما کی پراسرار موت

مشرقی مدنی پور ضلع کے مینا میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے کارکن کا اغوا کرنے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیندباز اور بی جے پی کے رکن اسمبلی اشوک ڈنڈا کی قیادت میں لوگوں نے احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔

author img

By

Published : May 2, 2023, 2:22 PM IST

مشرقی مدنی پور میں بی جے پی کے رہنما کی پراسرار موت

مشرقی مدنی پور: مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے مینا میں بی جے پی کارکن کے اغوا اور قتل کے الزامات کو لے کر بی جے پی کے کارکنان نے جم کر احتجاج کیا۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق متوفی کا نام وجے کرشنا بھویا ہے۔ مبینہ طور پر بی جے پی کا ایک اور کارکن ابھی تک لاپتہ ہے۔

بی جے پی نے اس واقعے کے لئے حکمراں جماعت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ متوفی کا نام وجے کرشنا بھویا ہے۔ سنجے تنتی نام کا ایک اور بی جے پی کارکن بھی لاپتہ ہے۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں کشید گی پھیل گئی۔

مینا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اشوک ڈنڈا کے مطابق وجے کرشنا کو پیر کی شام تقریباً 5 بجے اغوا کیا گیا تھا۔اس کے بعد سے ہی ان کا کوئی اتا پتہ نہیں تھا۔آج صبح ان کی لاش ملی ۔

رکن اسمبلی اشوک ڈنڈا نے کہاکہ ہماری پارٹی کے بوتھ صدر وجے بابو اپنی بیوی اور بیٹے کو لے کر جا رہے تھے۔ اس وقت ان پر حملہ کیا گیا۔ ہنگامہ آرائی سن کر محلے کے لوگ بھاگے تو بدمعاشوں نے وجے بابو کو بندوق کی نوک پر اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔

بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ پنچایت انتخابات سے قبل بی جے پی کے کارکنان کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ترنمول کانگریس کے ظلم و ستم کی وجہ سے لوگ بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Woman Throws Her Child خاتون نے اپنے چھ ماہ کے بیٹے کو گنگا میں پھینک دیا

مینا کے مقامی ترنمول لیڈر منورنجن ہزارہ کے مطابق اس واقعہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترنمول کانگریس پر بے بنیاد پر الزام لگایا جا ریا ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔قصورواروں کی گرفتاری کے بعد سچ سامنے آجائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.