بی جے پی کی رہنما آنگن مترا پال نے کہا کہ “دوسری ریاستوں میں عصمت دری کے واقعے پر وزیر اعلی کی آنکھوں سے آنسو نکلتا ہے لیکن اپنی ریاست میں کچھ ہوتا ہے تو خاموش ہو جاتی ہیں۔”
مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنانگر کے پلاسی میں بی جے پی کی رہنما آنگن مترا پال نے عصمت دری کے واقعے پر وزیر اعلی کو گھیرنے کی کوشش کی ـ
انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں میں عصمت دری کے واقعے پر وزیر اعلی کی آنکھوں سے آنسو نکلتے ہے لیکن اپنی ریاست میں کچھ ہوتا ہے تو خاموش ہو جاتی ہیں۔
بی جے پی کی رہنما کا کہنا ہے کہ پلاسی میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کے ساتھ زبردستی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اس واقعے کی خبر منظرعام پر آنے کے ساتھ ہی بی جے پی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ پر تنقید شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘ملک کی دوسری ریاستوں میں عصمت دری کا واقعہ پیش آتا ہے تو مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی آنسو بہاتی ہیں۔لیکن ویسا ہی واقعہ جب مغربی بنگال میں پیش آتایے تو وہ بالکل خاموش ہو جاتی ہیں، ان کی زبان سے کچھ بھی نہیں نکلتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ عصمت دری کے واقعے میں کوئی فرق نہیں ہوتی ہیں لیکن وزیر اعلی مختلف نظروں سے دکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنانگر کے پلاسی میں ایک لڑکی کی عصمت دری کے واقعے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔