ETV Bharat / state

Mamata Jihad Controversy: ممتا بنرجی کے بیان سے لفظ جہاد واپس لینے کے لیے مقدمہ درج

بی جے پی کے حامی ایک وکیل نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بیان میں لفظ جہاد کے استعمال کو واپس لینے کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرایا ہے اور وزیراعلیٰ سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ Mamata Jihad Controversy

bjp-lawyer-file-case-against-cm-mamata-banerjee-to-withdrew-word-jihad
ممتا بنرجی کے بیان سے لفظ جہاد واپس لینے کے لیے مقدمہ درج
author img

By

Published : Jul 11, 2022, 8:05 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے 21 جولائی کو ہونے والے شہید دیوس کے موقع پر بی جے پی کو ملک سے بھگانے کے لیے لفظ جہاد کا استعمال کرنے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ بی جے پی کے حامی وکیل تنمے باسو نے کلکتہ ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے بعد کہاکہ انہوں (وزیر اعلیٰ) نے اپنے بیان میں جس لفظ جہاد کا استعمال کیا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔' Mamata Jihad Controversy

انہوں نے کہاکہ' بھارت میں قومی سطح کے کوئی سیاسی رہنما اس کے الفاظ کا استعمال نہیں کرتا ہے، وہ آئنی اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں، انہیں سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے قبل مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے بھی ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے لفظ جہاد استعمال کرنے پر جم کر تنقید کر چکے ہیں۔

دوسری طرف مغربی بنگال کے ایڈوکیٹ جنرل سمندر ناتھ مکھرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ سے معاملے کی سماعت سے قبل خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 جون کو مشرقی بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھاکہ 21 جولائی کو شہید دیوس کے موقع پر بی جے پی کو بھگانے کے لیے جہاد کا اعلان کریں گی۔ وزیر اعلیٰ کے اس بیان پر بی جے پی نے ہنگامہ مچا رکھا ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.