ETV Bharat / state

مودی جی پہلے بنگال بی جے پی کو خود انحصار بنائیں: ادھیر رنجن چودھری - ادھیر رنجن چودھری

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مودی بنگال بی جے پی کو خود انحصار بنانے کا سبق نہیں پڑھا رہے ہیں۔ بنگال بی جے پی پوری طرح مودی اور امیت شاہ پر منحصر ہے۔

bengal elections
bengal elections
author img

By

Published : Apr 7, 2021, 10:11 PM IST

مغربی بنگال میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کے بنگال اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے لئے تشہیری مہم کے متعلق کہا کہ مودی جی عوام کو خود انحصار بننے کی صلاح دے رہے ہیں۔ لیکن بنگال بی جے پی کو انہوں نے خود انحصار بننے کی کوئی تربیت نہیں دی ہے۔

کولکاتا پریس کلب میں میٹ دی پریس کے تحت منعقد ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے بنگال میں بی جے پی کی تشہیری مہم اور بی جے پی کی بنگال کے اقتدار پر قابض ہونے کی بی چینی پر کہا 'ابھی آسام، کیرالہ، پڈوچری، تمل ناڈو اور بنگال میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ابھی بھی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچ مراحل باقی ہیں۔ ہماری جماعت پردیش کانگریس اور بایاں محاذ کو تشہیری مہم میں چہروں کی کوئی کمی محسوس نہیں ہو رہی ہے۔ لیکن نریندر مودی ملک کے عوام کو ایک طرف خود انحصاری کا سبق پڑھا رہے ہیں لیکن خود اپنی جماعت کا بنگال میں برا حال ہے'۔

انہوں نے کہا 'بنگال بی جے پی کو خود انحصار بننے کا وہ سبق نہیں پڑھا رہے ہیں۔ بنگال بی جے پی پوری طرح مودی اور امیت شاہ پر منحصر ہے۔ مودی جی کو یہ نہیں معلوم کے کسی تنظیم کے لئے یہ کمزوری ہے۔ میرا سوال ہے کہ بی جے پی خود کب خود انحصار ہوگی'۔

یہ بھی پڑھیے
دہلی: 'وقف اراضی پر قبضہ کے بعد اب مسجد کو خالی کرنے کا فرمان'

انہوں نے کہا 'مودی جی کو ملک چھوڑ کر بنگال میں ہی رہ جانا چاہیے۔ یہ ایک ملک کے لئے افسوس ناک ہے کہ 1.3 عرب لوگوں کے وزیر اعظم سے کلکتہ ائیر پورٹ نہیں چھوٹ رہا ہے۔ ایسے ملک کا کیا ہوگا ملک کے لئے مصیبت کی گھڑی ہے۔ بی جے پی کو صرف بنگال کے اقتدار پر قابض ہونے کی فکر لگی ہے۔ ان کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.