ETV Bharat / state

Firhad Hakim on Gandhi’s Anniversary: بی جے پی کو گاندھی جی کی برسی منانے کا کوئی حق نہیں، وزیر فرہاد حکیم - فرحاد حکیم نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے گاندھی جی کی 74 ویں برسی کے موقع پر بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا زمانہ لد چکا ہے-Tributes Pour in as India Observes Mahatma Gandhi's Death Anniversary

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم
author img

By

Published : Jan 30, 2022, 8:15 PM IST

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں بھی گاندھی جی کی 74 ویں برسی کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا-Mahatma Gandhi's 74th Death Anniversary

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے گاندھی کی پرسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا-

اسی درمیان ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے گاندھی جی کی 74 ویں برسی کے موقع پر بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی بی جے پی کا زمانہ لد چکا ہے.

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو مہاتما گاندھی جی کی پرسی منانے کا کوئی حق نہیں ہے- بی جے پی برسی کیوں منائے گی؟ انہیں اس کا حق کس نے دیا؟

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی والوں کو ناتھو رام گوڈسے کی یاد میں تقریب کا اہتمام کرنا چاہئے. بی جے پی کے ہر رہنما گوڈسے کی بات کرتی ہے تو آج بابائے قوم کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کیوں شرکت کر رہے ہیں.

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ جب تک دنیا رہے گی اس وقت تک ہم بھارتیوں کے دلوں میں گاندھی جی کی یاد تازہ رہے گی. آج بی جے پی خود بچانے کے لئے گاندھی جی کا نام لے رہی ہے. اس کے باوجود بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل ہونا ہی پڑے گا کیونکہ ان کا زمانہ لد چکا ہے.

مزید پڑھیں:کولکاتا: گاندھی جی کی برسی پر بی جے پی ۔ آر ایس ایس کے خلاف احتجاج

دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی صدر سوکنتا مجمدار نے کہا کہ کولکاتا میئر کو بیان بازی کرنے سے پہلے سوچ سمجھ لینا چاہیے. ہمیں کیا کرنا ہے کیا نہیں اس کے بارے میں کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.