ETV Bharat / state

مرشدآباد کے مسلم ووٹرز پر بی جے پی کی نظریں

مسلم اکثریتی ضلع مرشدآباد کے مسلمانوں کے ووٹوں کو حاصل کرنے کے لئے بی جے پی نے اپنی کوششیں تیز کردی ہے۔

مرشدآباد کے مسلم ووٹرز پر بی جے پی کی نظریں
مرشدآباد کے مسلم ووٹرز پر بی جے پی کی نظریں
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 1:30 PM IST

بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بنگال میں بھی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔

گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں بنگال کی 42 سیٹوں میں سے 18 سیٹوں پر تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی بی جے پی سابقہ کارنامے کو دوہرانے کے لئے پر عزم ہے.

بی جے پی کو یہ بات اچھی طرح سے معلوم ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں سابقہ تاریخی کارنامے کو دوہرانے کے لئے مسلمانوں کے ووٹ کتنے اہم ثابت ہوں گے.

ویڈیو
جس کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کی جانب سے مرشدآباد میں مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش تیز کردی گئی ہے. ضلع کے مرشدآباد اسمبلی اور بہرامپور اسمبلی میں مسلمانوں کی آبادی 75فیصد ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ضلع بی جے پی کے رہنماوں نے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقوں میں رہنے والے تمام مسلمانوں سے رابطہ کرنا شروع کردیا ہے۔

اس تعلق سے مرشد آباد ضلع بی جے پی کے صدر گوری شنکر نے کہا کہ 'مرشدآباد میں مسلمان بڑی تعداد میں رہتے ہیں. ان کے ووٹوں سے جیت اور ہار کا فیصلہ ہوتا ہے.

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ووٹ اہم ہیں انہیں کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے، ہماری پارٹی مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے پر عزم ہے. بنگال کے اقلیتی طبقے کو کانگریس, سی پی ایم اور ترنمول کانگریس سے کیا ملا ہے. ہمارے پاس ان کے لئے ترقیاتی منصوبے ہیں۔

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ 'ضلع میں ہمیں کامیابی ملتی ہے تو لوگوں کے لئے بہت کچھ کرنے کا منصوبہ ہے، ضلع کے لوگوں کی معاشی حالت کو مستحکم کرنا ہمارا اولین مقصد ہوگا.

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.