کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا پہلا دن ہنگامے کی نذر رہا۔ بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے صدر جمہوریہ کے خلاف بیان بازی کرنے والے ریاستی وزیر اکھل گیری کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آوٹ کرگئے۔BJP Demand Adjournment Motion In Assembly Akhil Giri Remark On President
حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کی قیادت میں جی جے پی کے ارکان اسمبلی نے سرمائی اجلاس کے پہلے دن ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر اکھل گیری کا استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔
بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے مغربی بنگال کی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرمائی اجلاس کے پہلے دن واک آوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر اکھل گیری کو صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے خلاف دئیے گئے بیان پر معافی مانگنی پڑے گی۔
انہوں نے کہاکہ سرمائی اجلاس کے پہلے دن اسمبلی ہال میں اکھل گیری آتے اور عوامی طور پر معافی مانگ لیتے تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
مزید پڑھیں؛Assembly Winter Session آج مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا آغاز
اسمبلی ہال کے باہر بی جے پی کے ارکان اسمبلی اپنے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر مغربی بنگال کی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ ریاست میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔BJP Demand Adjournment Motion In Assembly Akhil Giri Remark On President