ETV Bharat / state

BJP Councillor Sales Jhalmuri جب بی جے پی کے کاؤنسلر میونسپلٹی کے سامنے جھال موڑی کی دکان لگا کر بیٹھ گئے

دیناج پور ضلع کے کالیا گنج میونسپلٹی کے صدر دروازے کے سامنے بی جے پی کے کاؤنسلر گورنگا داس جھال موڑی کی دکان لگا کر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ جھال موڑی کے دھندے سے ہی بے روزگاری دور ہو سکتی ہے۔ BJP Councillor Sale Jhalmuri Ghugni

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 3:01 PM IST

جب بی جے پی کے کاونسلر میونسپلٹی کے سامنے جھال موڑی کی دکان لگا کر بیٹھ گئے

دیناج پور: مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع کے کالیا گنج میونسپلٹی کے سامنے بی جے پی کے کاؤنسلر گورنگا داس جھال موڑی کی دکان لگا کر بیٹھ گئے۔کل جمعہ کے دن بی جے پی کے دیگر کاؤنسلرز بھی جھال موڑی فروخت کرنے کی مہم میں شامل ہوں گے۔BJP Councillor Sale Jhalmuri Ghugni near Kalliagunj Municipality In North Dinajpur

بی جے پی کے کاؤنسلر گورنگا داس جھال موڑی کی دکان لگا کر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ جھال موڑی کے دھندے سے آمدنی میں اضافہ ہوگا اور اس سے بے روزگاری دور ہو سکتی ہے۔

بی جے پی کے کاؤنسلر گورنگا داس نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ درگاپوجا قریب ہے۔لوگوں کو اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے جھال موڑی،آلو چاپ،بیگنی اور سنگھاڑے کی دکان لگانی چاہیے۔ وزیراعلیٰ کی باتوں سے متاثر ہوکر میونسپلٹی کے سامنے جھال موڑی بیچنے لگا۔یہاں بھیڑ بھاڑ زیادہ ہوتی ہے۔آمدنی اچھی ہو سکتی ہے۔ ایمانداری سے ایک روپیہ کمانے کی کوشش کر رہا ہوں۔بدعنوانی کے راستے پر چل کر روزانہ کروڑوں روپے کما سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کر سکتا۔

کاؤنسلر گورنگا داس کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں بدعنوانی کا دھندہ عروج پر ہے۔ترنمول کانگریس کے تمام چھوٹے بڑے رہنما اس دھندے میں ملوث ہیں۔تمام لیڈران کروڑوں کما رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata on Rewriting History سیاست کیلئے بھارت کی تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے، ممتا

شمالی دیناج پور ضلع کے کالیا گنج میونسپلٹی کے دوسرے بی جے پی کے دیگر کاؤنسلرز بھی جھال موڑی فروخت کرنے کی مہم میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلی ممتا بنرجی نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کو اپنی اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے نجی کاروبار کریں ۔لوگوں کو سڑکوں کے کنارے جھال موڑی، چائے،آلو چاپ وغیرہ بچنے کا دھندہ کرنا چاہئے۔BJP Councillor Sale Jhalmuri Ghugni near Kalliagunj Municipality In North Dinajpur

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.