ETV Bharat / state

چار میں سے تین اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کی ضمانت ضبط

الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق نوٹا میں ڈالے گئے ووٹوں کو کل ووٹوں سے خارج کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ضمانت بچانے کے لئے امیدوار کو کل ووٹوں کا چھٹا حصہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔بی جے پی ان تین حلقوں میں یہ شرط پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 7:58 PM IST

مغربی بنگال میں جہاں بی جے پی کو چاروں سیٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بی جے پی کو ان دونوں سیٹوں پر بھی شکست ہوئی ہے جہاں سے بی جے پی نے اسمبلی انتخابات میں جیت درج کی تھی لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ بی جے پی تین اسمبلی حلقوں میں اپنی ضمانت بھی بچا نہیں پائی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی کے امیدوار دن ہاٹا، گوسابہ اور کھردہ میں ضمانت حاصل بچانے میں ناکام رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق نوٹا میں ڈالے گئے ووٹوں کو کل ووٹوں سے خارج کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ضمانت بچانے کے لئے امیدوار کو کل ووٹوں کا چھٹا حصہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔بی جے پی ان تین حلقوں میں یہ شرط پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دن ہاٹا میں ترنمول کے امیدوار ادین گوہا کو189,575 ووٹ ملے۔ بی جے پی اور فارورڈ بلاک کے امیدواروں کو بالترتیب 25، 46 اور 6290 ووٹ ملے۔ ترنمول کی جیت کا مارجن۱1,6469 ووٹ ہے۔

ترنمول امیدوار شوبھندیو چٹوپادھیائے کو کھردہ میں انتخابی نتائج کے مطابق ایک لاکھ 67 ہزار 690 ووٹ ملے۔ بی جے پی امیدوار جوئے ساہا کو 20,254 ووٹ ملے سی پی ایم کو 18 ہزار 690ووٹ ملے۔

گوسابہ میں بھی ترنمول نے 1,43,150 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ گوسابہ میں ترنمول امیدوار کو ایک لاکھ 18 ہزار 460 ووٹ ملے وہیں، بی جے پی امیدوار کو کل 18ہزار ووٹ ملے آر ایس پی کو 306 ووٹ ملے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.