مغربی بنگال کے کوچ بہار میں آج سارا دن پولیس اور بی جے پی کے مشتعل حامیوں کے درمیان بار بار جھرپوں کی وجہ سے پورے شمالی بنگال میں کشیدگی کا ماحول رہا۔
شمالی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے پھول باڑی میں واقع اترکونا گھیراؤ مہم کے دوران پولیس اور بی جے پی یوتھ مورچہ کے حامیوں کے درمیان بار بار جھڑپیں ہوتی رہیں ۔آنسو گیس کے گولے پھٹنے کے سبب بی جے پی یوتھ مورچہ کے 50 سالہ حامی کی موت ہو گئی۔
بی جے پی کے ریاستی انتخابی انچارچ کیلاش وجے ورگھیہ نے کہا کہ ہمارے سرگرم یوتھ رہنما کی موت کے خلاف شمالی بنگال میں 12 گھنٹے کے بند کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 12 گھنٹے کا بند دراصل ممتابنرجی کی بدعنوانی حکومت کے خلاف ہے۔ یہ بند ہمارے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔مغربی بنگال کی لا اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال ملک کی تمام ریاستوں سے بدتر ہے۔ اسی وجہ سے یہاں روزانہ خون خرابہ ہوتا رہتا ہے.
کیلاش وجے ورگھیہ کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی پولیس ترنمول کانگریس کے لیڈر کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔پولیس کی وجہ سے ہی ممتابنرجی کی حکومت ٹکی ہوئی ہے ورنہ پہلے ہی اس کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے پھول باڑی میں واقع اترکونا گھیراؤ مہم کے دوران پولیس اور بی جے پی یوتھ مورچہ کے حامیوں کے درمیان بار بار جھڑپیں ہوتی رہیں ۔بی جے پی یوتھ مورچہ کے حامیوں کے پتھراؤ کے بعد حالات کو قابو میں کرنے کے لئے آنسو گیس داغے گئے اور لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ آنسو گیس کے گولے پھٹنے کے سبب بی جے پی یوتھ مورچہ کے 50 سالہ حامی کی موت ہو گئی
بی جے پی نے کیا شمالی بنگال میں 12گھنٹے بند کا اعلان - بی جے پی نے کیا شمالی بنگال میں 12گھنٹے بند کا اعلان
ریاست مغربی بنگال میں پولیس کے مبینہ لاٹھی چارج میں ہلاک ہونے والے رکن کی حمایت میں بی جے پی نے منگل کو شمالی بنگال میں 12 گھنٹے کا بند کا اعلان کیا۔