مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنان نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن گھیراوکرنے کی کوشش کی ۔
کولکاتاپولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئےچاندنی چوک کےبریکیڈ لگاکر بی جے پی کے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنا نے پولیس کی بریکیڈ کو توڑ کرآگے بڑ ھنے کی کوشش کی۔
اس دوران پولیس اور بی جے پی کے کارکنان کے درمیان دفعہ دفعہ جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران بی جے پی کے کارکنا نے پولیس پر پتھراو کیا۔
پولیس نے حالات کو قابو کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔اس کے علاوہ واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس سے بھگدڑمچ گئی ۔حالات کو بے قابو ہوتے ہوئے دیکھ کر پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن گھیراو کے دوران بی جے پی کے رہنما راجو بنرجی،دیب جیت سرکارواٹرکینن کے حملے میں زخمی ہو گیے۔
پولیس نے کہاکہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن گھیراو کے دوران بی جے پی کے کارکنان بریکیڈ کوتوڑکرآگے بڑھنے کی کوشش کی۔ پولیس نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی توانہوں نے حملہ کردیا۔
پولیس کاکہناہے کہ حالات پر قابو پانے کے لیے واٹرکینن اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس میں کسی کےزخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ بی جے پی کے کارکنان کے درمیان افراتفری مچنے کے سبب تین چار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاستی بی جے پی کے رہنماوں کی قیادت میں کارکنان نے ڈینگو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کولکاتامیونسپل کارپوریشن کے گھیراو کرنے کااعلان کیا تھا۔