ETV Bharat / state

Birbhum Violence Highlights: رامپور ہاٹ سانحہ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری

بیر بھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹوی گاؤں میں آگ زنی کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کرنے کے حکم پر ریاست کی اپوزیشن جماعتوں نے خیرمقدم کیا ہے۔ مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سوجن چکرورتی نے کہاکہ ہمیں اپنے ملک کے قانون پر مکمل اعتماد ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا، کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے ہمارا اعتماد اور پختہ ہو گیا ہے۔ Birbhum Violence Highlights

Birbhum Violence Highlights: injured woman dies
رامپور ہاٹ سانحہ، ہلاکتوں والوں کی تعداد میں اضافہ، الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Mar 28, 2022, 8:01 PM IST

  • بیر بھوم سانحہ میں ایک اور موت

بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت باگٹوی گاؤں میں آتشزنی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہو گئی ہے۔ آتشزدگی کے واقعے میں 67 فیصد جھلس چکی خاتون کی موت پر باگٹوی گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ رامپور ہاٹ محکمہ ہسپتال میں اب بھی چھ لوگ زیر علاج ہیں۔ دوسری طرف رامپور ہاٹ کے ایس ڈی پی او سائین احمد کو رامپور ہاٹ سانحہ میں پوچھ گچھ کے لیے سی پی آئی کیمپ (دفتر) طلب کیاگیا ہے۔ ان پر جائے وقوع پر پولیس کو وقت پر نہ بھیجنے اور فائر بریگیڈ کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔

  • سی بی آئی تفتیش

وہیں سی بی آئی کی ٹیم نے رامپور ہاٹ سانحہ کے چشم دید گواہوں سے بیربھوم ضلع میں قائم سی بی آئی کے عرضی کیمپ میں پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے لیے سی بی آئی نے سب سے پہلے مہیر لال شیخ کو طلب کیا اور ان سے 21 مارچ کی رات کے واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی، انہیں پوچھ گچھ کے لیے دوبارہ بلانے کی بات کہی ہے۔ تفتیش سے قبل عرفان شیخ نے کہاکہ آج دن میں پتہ چلا کہ ان کی چچی نجمہ بی بی کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس دلدوز واقعے کی چشم دید گواہ ہیں۔ سی بی آئی نے انہیں دفتر میں طلب کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ یہاں کس لیے بلایا گیا ہے۔'

  • سی پی آئی ایم کا طنز

سی پی آئی ایم کے رہنماسوجن چکرورتی نے کہاکہ' رامپور ہاٹ میں جو کچھ بھی ہوا اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ برسوں تک اس کی مذمت کی جاتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ سی بی آئی کی جانچ کے دائرے میں ہر وہ شخص آئے گا جسے بچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ قانون سے اب کوئی بچ نہیں سکتا ہے، سبھی قصوروار کو جیل جانا پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20 اور 21 کی درمیانی شب رامپور ہاٹ گاؤں میں سانحہ پیش آتا ہے، چار دنوں تک انورالحق پولیس کے اردگرد رہتے ہیں، لیکن ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آتی ہے جب وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہدایت دیتی ہے۔ پولیس کے اس رویے پر سوال اٹھ رہا ہے۔

  • بی جے پی کا بیان

بی جے پی میں مغربی بنگال صدر سوکانتو مجمدار نے کہاکہ' منظم سازش کے تحت رامپور ہاٹ سانحہ کو دبانے کی کوشش کرنے والوں کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ کا حکم کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کلکتہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ڈویژنل بینچ نے ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہ ہونے کی وجہ سے رامپور ہاٹ معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔'

  • ترنمول کانگریس کا جوابی حملہ

ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان کنال گھوش نے کہاکہ' سی بی آئی کی جانچ سے کوئی حل نکلنے والا نہیں ہے۔ بھارت میں نہ جانے کتنے معاملے سی بی آئی کے ہاتھوں میں ہے۔ آپ بتائیں کسی ایک کو حل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس آئی ٹی پورے معاملے کی تفتیش کافی دور تلک چلی گئی تھی۔ ایس آئی ٹی کو درمیان میں روک کر کیس کو سی بی آئی کے حوالے کر دیا گیام دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ' وہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کریں گے، لیکن اتنا ضرور کہنا چاہتے ہیں کہ ایس آئی ٹی اچھا کام کر رہی تھی۔ وہیں وزیر فرہاد حکیم نے سی پی آئی ایم کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم کی رامپور ہاٹ سانحہ پر بیان بازی کرنے پر جم کر تنقید کی۔

  • فرہاد حکیم کا محمد سلیم پر طنز

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ محمد سلیم صاحب سی پی آئی ایم کے نئے جنرل سیکرٹری بنے ہیں، اس لیے زیادہ بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محمد سلیم کو لفٹ فرنٹ کے دور حکومت کے دنوں کو ایک بار یاد کر لینی چاہیے، جب سر عام قتل کر دیا جاتا تھا، ڈر سے کوئی اس کی مخالفت نہیں کرتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ چھوٹا انگڑیا کا معاملہ ہو یا پھر نیتائی قتل عام ہوا۔ دونوں معاملے میں سی پی آئی ایم کے کیڈر ہی ملوث تھے۔ ان میں سے بہت سے لوگ اب بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔

مغربی بنگال کے ڈی آئی جی منوج مالویا کے بیان رامپور ہاٹ سانحہ سیاسی تصادم کا نتیجہ نہیں ہے پر محمد سلیم نے کہا تھا کہ انورالحق حسین کون ہے۔ رامپور ہاٹ ایک نمبر ترنمول کانگریس بلاک کا صدر یا پھر پولیس سپرنٹنڈنٹ، اس پر ریاستی وزیر نے کہاکہ انور الحق حسین کی گرفتاری حساس معاملہ ہے اور عدالت میں زیرسماعت ہے. اس سلسلے میں اگر بیان بازی نا کی جائے تو بہتر ہے۔'

  • سی پی آئی ایم کا ممتا بنرجی پر حملہ

وہیں سی پی آئی ایم کے رہنما شترو گھوش نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے میڈیا کے سامنے کہا تھا کہ رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انورالحق حسین نے پولیس اہلکاروں کو جائے وقوع پر جانے کی اجازت نہیں دی۔ اب سوال ہے کہ انورالحق حسین کون ہے؟ انہوں نے کہاکہ انور الحق حسین ترنمول کانگریس رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک کے صدر ہیں اس سے زیادہ وہ کچھ بھی نہیں، لیکن وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی بات پر غور کریں تو پتہ چلتا ہے کہ انورالحق حسین بلاک صدر ہونے کے ساتھ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے بعد وزیر فرہاد حکیم نے کہا تھا کہ پولیس انیس کے مکان پر نہیں گئی تھی ٹھیک اسی طرح بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی انوبراتا منڈل نے کہا تھا کہ رامپور ہاٹ سانحہ میں پولیس ذمہ دار نہیں ہے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے معاملے میں فرہاد حکیم اور رامپور ہاٹ سانحہ میں انوبراتا منڈل نے تفتیش شروع ہونے سے پہلے یہ بات کیسے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر فرہاد حکیم، رکن اسمبلی انوبراتا منڈل اور رامپور ہاٹ ایک نمبر بلاک ترنمول کانگریس کے صدر انورالحق حسین کے کال ریکارڈ کی جانچ کی جائے. اس سے سی بی آئی کا کام اور آسان ہو جائے گا۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.