ETV Bharat / state

ستابدی راے کو ناراض ہونے کا فائدہ ملا؟ - اسمبلی انتخابات

بیربھوم سے رکن پارلیمان ستابدی رائے کو ترنمول کانگریس کی ریاستی کور کمیٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ستابدی راے کو ناراض ہونے کا فائدہ ملا؟
ستابدی راے کو ناراض ہونے کا فائدہ ملا؟
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 5:07 PM IST

مغربی بنگال میں تین مہینے بعد اپریل میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کو لے کر تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔

ممتا بنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت دل بدل کے کھیل میں سات ارکان اسمبلی اور رکن پارلیمان کو گنوانے کے باوجود مسلسل تیسری مرتبہ مغربی بنگال میں حکومت بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

رکن پارلیمان ستابدی راے
رکن پارلیمان ستابدی راے

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

ممتا بنرجی نے بیربھوم سے رکن پارلیمان اور اداکارہ و ڈایریکٹر ستابدی راے کو ریاستی ترنمول کانگریس کی کور کمیٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

ترنمول کانگریس اسٹیٹ کور کمیٹی میں شامل کیے جانے پر ستابدی راے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تلخ باتوں کو فراموش کر چکی ہیں۔

رکن پارلیمان ستابدی راے
رکن پارلیمان ستابدی راے

انہوں نے کہا کہ پارٹی سے کوئی ناراضگی نہیں تھی۔ جن لوگوں نے مجھے کام کرنے کا موقع نہیں دیا ان سے خفا تھی۔

رکن پارلیمان نے کہا کہ میں نے پارٹی چھوڑنے کے بارے میں کبھی کچھ بھی نہیں کہا۔میں نے ہمیشہ چند رہنماؤں کے بارے میں بات کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز بیربھوم سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ستابدی راے نے اپنے فیس بک پیج پر چند رہنماؤں کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔اس کے بعد سے ہی ستابدی راے کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گیی تھی۔

اسی درمیان ان کے دہلی جانے کی بھی افواہ گشت کرنے لگی تھی، لیکن ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی اور سینئر رہنما سبرتو بخشی کی مداخلت کے بعد ستابدی راے کی ناراضگی دور ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس اور بائیں محاذ کی میٹنگ بے نتیجہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.