ETV Bharat / state

بمان بنرجی مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر منتخب

author img

By

Published : May 8, 2021, 2:35 PM IST

بمان بنرجی کو مغربی بنگال اسمبلی کا بلامقابلہ اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔ ریاست کی سب سے اہم اپوزیشن جماعت بی جے پی نے اسپیکر کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

بمان بنرجی بلامقابلہ تیسری مرتبہ مغربی بنگال کے اسپیکر منتخب

اسمبلی انتخابات کے بعد مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی نئی حکومت کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ارکان اسمبلی کے حلف برداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد آج مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کی کارروائی بھی مکمل کر لی گئی۔

بمان بنرجی مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر منتخب

بمان بنرجی کو مغربی بنگال اسمبلی کا بلامقابلہ اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔ ریاست کی سب سے اہم اپوزیشن جماعت بی جے پی نے اسپیکر کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

ہفتے کو اسمبلی اجلاس کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ترنمول کانگریس کی جانب سے بمان بنرجی کو اسپیکر مقرر کرنے کے لئے تجویز پیش کی گئی۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی تجویز کو اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔

اس کے بعد سنئیر رہنما بمان بنرجی کو بلامقابلہ تیسری مرتبہ اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما بمان بنرجی مسلسل تیسری مرتبہ بلامقابلہ اسپیکر کے عہدے کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔اسمبلی میں موجود تمام ارکان اسمبلی نے نومنتخب اسپیکر بمان بنرجی کو مبارکباد دی۔ بمان بنرجی نے تمام ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور ایک بار پھر ایمانداری سے کام کرنے کا عہد کیا۔

دوسری طرف اہم اپوزیشن جماعت بی جے پی نے ریاست میں جاری سیاسی تصادم کی مخالفت کرتے ہوئے اسپیکر کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

پیر کو راج بھون میں ممتابنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ اسی دن کابینی وزراء کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.