کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ایکو پارک تھانے کے ایک پولیس کانسٹیبل کو ایک تاجر کو ڈرا دھمکا کر 20 کیلو چاندی غصب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سیالدہ ریلوے پولیس (جی آر پی) کی ٹیم نے رہزنی کے معاملے میں ملوث پولیس کانسٹیبل کی مدد کرنے والے اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ 22 فروری 2022 کا ہے۔ جھارکھنڈ کے ایک تاجر رانچی سے کولکاتا آئے تھے، کولکاتا کے ایک تاجر سے بیس کیلو چاندی خریدی تھی۔ تاجر رانچی جانے کے لئے سیالدہ پہنچا لیکن ٹکٹ نہیں ملنے کی وجہ سے وہ بدھان نگر چلے گئے جہاں ڈیوٹی پر تعینات پولیس کانسٹیبل سومناتھ داس نے شک کی بنیاد پر تاجر کو پکڑا اور بیگ کی تلاشی کے دوران چاندی برآمد ہوا۔ Bidhannagar Police Constable Arrested for Snatching 20 KG of Silver from A Businessman
پولیس کانسٹیبل سومناتھ داس پولیس کو اس کی اطلاع دینے کے بجائے اپنے ساتھیوں کو فون کر کے بلایا اور تاجر کو ٹیکسی کے ذریعہ چار پانچ گھنٹوں تک گھومانے کے بعد دمدم اسٹیشن کے سامنے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ تاجر نے سیالدہ جی آر پی سے پولیس کانسٹیبل اور اس کے ساتھیوں کے خلاف شکایت درج کرائی۔ جی آر پی نے تفتیش شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کانسٹیبل اور اس کے ساتھیوں کو باگوہاٹی علاقے سے ہی گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں:
جی آر پی کے مطابق اس معاملے میں کل پانچ لوگ ملوث تھے جن میں چار کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے جبکہ پانچویں شخص کی تلاش جاری ہے۔