کولکاتا: بنگالی شاعر اور صحافی کرشنا دھر کا بدھ کے دن انتقال ہو گیا۔وہ 94سال کے تھے۔خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ دھر کے قلم نے دہائیوں سے جمہوری تحریکوں کا آئینہ پیش کیا۔ وہ اپنے ابتدائی سالوں میں عظیم بنگالی مصنف وبھوتی بھوشن بندوپادھیائے اور مجاہدین آزادی اندربھوشن داس اور دنیش بانک کے ساتھ ساتھ عظیم مارکسی رہنما مظفر احمد کے رابطے میں آئے، جہاں سے ان کے سیاسی خیالات کا پھیلاؤ ہوا۔اس کے بعد انہوں نے بنگالی روزنامہ جوگنتر کے ساتھ ایک صحافی کے طور پر اور ایک دیگر بنگالی روز نامہ اخبار باسومتی کے ایڈیٹر کے طور پر کام کیا۔ ا سکے بعد انہوں نے ایک کالج میں لیکچرار کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ زندگی کی شروعات کی۔ krishna dhar passes away in Kolkata
ان کی پسندیدہ نظموں میں ای جنمیر نائک ہیٹ روکتو، ہٹبو تھنبو نا، کالیر راکھال تومی ویتنام شامل ہیں۔ وہ سادہ نثر کے لئے بھی جانے جاتے تھے اور کولکاتا ٹین شوتوک،جدید نظم اتسو، بھارت سودھیناتا سنگرام بنگلہ جیسی کتابیں لکھیں۔ڈرامہ لکھنے کا انداز جس نے انھیں سب سے زیادہ متوجہ کیا۔ جس میں ان کی اہم شراکت ابھی منیو، اکوشی پرتیدین، باتی گھر اور گولاپر جوددو ہیں۔ ان کی خود نوشت ’آٹھ دس سات کہو‘ کو بنکالی میگزین نندن میں سلسلہ وار شائع کیا گیا۔ انہوں نے اپنے آخری دنوں میں مرنے کے بعداپنی آنکھیں ہدیہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس کے مطابق ان کی آنکھیں نا بینا شخص کو دینے کے لئے، ان کی لاش کو طبی تحقیق کی سہولیات کے لئے شہر کے ایک اسپتال کے سپرد کیا گیا۔
یو این آئی