ETV Bharat / state

Violent Protests In Bengal: نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے خلاف پرتشدد مظاہرہ، ملزم گرفتار - عصمتدری اور قتل کا ملزم گرفتار

مغربی بنگال کے اتر دیناج پور ضلع کے کالیا گنج میں ایک نابالغ لڑکی کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج پرتشدد ہو گیا۔ مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی اور ان پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ Accused arrested in rape and murder case

نابالغ لڑکی کی عصمتدری اور قتل کے خلاف پرتشدد مظاہرہ

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 9:18 AM IST

رائے گنج: مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع میں ایک 17 سالہ لڑکی کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں پولیس نے ہفتہ کو ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے خلاف مقامی لوگوں کے احتجاج نے پرتشدد شکل اختیار کر لی تھی جس کی وجہ سے پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد ثناء اختر نے بتایا کہ اس 17 سالہ لڑکی کی لاش جمعہ کو کالیا گنج تھانہ علاقے میں ایک نہر سے ملی۔ اس نے بتایا کہ لڑکی مرکزی ملزم کو جانتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کی ماں سے موصولہ شکایت کی بنیاد پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 302 (قتل) اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پی او سی ایس او) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر زخم کے نشانات نہیں ملے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کے قریب سے زہر کی شیشی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ کالیا گنج میں جو کہ ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد سے تقریباً 18 کلومیٹر اور کولکتہ سے 320 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، مقامی لوگوں نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مظاہرے نے پرتشدد شکل اختیار کر لی جس کے بعد پولیس کو ہجوم پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھیوں کا استعمال کرنا پڑا۔ اس سے پہلے کہ حالات قابو میں آتے ہجوم نے مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی دکانوں اور ای رکشا کو نذر آتش کردیا۔ حکام کے مطابق مقامی لوگوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے کالیا گنج پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا، جب کہ بی جے پی کی ریاستی اکائی کے صدر سوکانت مجمدار متاثرہ کے خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

مزید پڑھیں:۔ Four Month Old Girl Molested: چار ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم رشتہ دار نکلا

حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریپڈ ایکشن فورس کو طلب کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تشدد میں ملوث کچھ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس کی کارروائی میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں رائے گنج گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مجمدار جو مقامی بی جے پی ایم پی دیباشری چودھری کے ساتھ متاثرہ خاندان سے ملنے آئے تھے، نے اس واقعہ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ سی بی آئی سے معاملے کی جانچ کرانے کے بعد ہی سچائی سامنے آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.