ETV Bharat / state

Naushad Siddiqui خاتون کا رکن اسمبلی نوشاد صدیقی پر دھوکہ دہی کا الزام - نوشاد صدیقی پر دھوکہ دہی کا الزام

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی پر ایک خاتون نے شادی کا وعدہ کرکے دھوکہ دہی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون نے مقامی تھانے میں اس معاملے کو لے کر شکایت درج کرائی ہے۔

خاتون کا رکن اسمبلی نوشاد صدیقی پر دھوکہ دہی کا الزام

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 7:29 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں پر عروج پر ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ریاست کے مختلف اضلاع میں خونی جھڑپوں کا سلسلہ بھی جا رہی ہے۔ پنچایت انتخابات سے 48 گھنٹوں قبل ایک خاتون نے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی پر شادی کاوعدہ کر کے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون ترنمول کانگریس کے رہنما سبیاساچی دتہ کے ساتھ نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن پہنچی اور اس دھوکہ دہی کے خلاف پولیس کو تحریری شکایت کی۔ سبیاساچی دتہ نے کہا کہ شکایت کنندہ نے آج پولیس کو تحریری طور پر مطلع کیا۔ جو کچھ ہوا ہے اس کا انحصار تحقیقات پر ہوگا۔ نوشاد کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں شکایت کو لے کر سیاسی گراف ایک بار پھر چڑھ رہا ہے۔ حالانکہ بھانگوڑ سے آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی کا دعویٰ ہے کہ یہ سب ایک سازش ہے۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جاتا ہے اس وقت تک اس موضوع پر واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔اگر میں کسی غیر اخلاقی کام میں ملوث ہوں تو وہ سیدھے تھانے آکر خود شکایت درج کراسکتے تھے۔ وہ ترنمول لیڈر کے ساتھ تھانے کیوں آئے؟'

یہ بھی پڑھیں: Panchayat Poll کلکتہ ہائی کورٹ میں ادھیررنجن چودھری کی اپیل مسترد

نوشاد صدیقی نے بھی خبردار کیا کہ اگر انہوں نے منہ کھولا تو بہت سے لوگ مشکل میں پڑ جائیں گے۔ لیکن فی الحال وہ اس بارے میں کچھ خاص نہیں کہنا چاہتے۔ نوشاد تھانے سے نوٹس کا انتظار کر رہا ہے۔ حالانکہ ایم ایل اے کا بھی کہنا ہے کہ قانون پر عمل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.