ETV Bharat / state

بنگال میں کورونا فعال کیسز میں ریکارڈ کمی

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 7:46 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ 5 ہفتے میں کل سب سے کم تعداد درج کی گئی۔

Bengal Records Lowest in last one month
گزشتہ ایک ماہ میں بنگال میں کورونا فعال کیسز میں ریکارڈ کمی

گزشتہ کئی دنوں سے بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال میں درگا پوجا کے دوران کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔لیکن گزشتہ ہفتے سے کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار کمی آ رہی ہے۔

ریاستی حکومت محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے 3012 کیسز درج کئے گئے جو گزشتہ پانچ ہفتوں میں سب سے کم ہے۔جبکہ اتوار کو 3053 کیسز درج کئے گئے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 افراد کی موت ہوئی ہے۔فعال کیسز میں لگاتار کمی ہو رہی ہے۔اتوار کی بہ نسبت کل 41 کم کیسز درج کئے گئے ہیں۔بنگال میں اب تک متاثرین کی تعداد چار لاکھ 38 ہزار 563 ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 درج کی گئی جبکہ اتوار کے روز یہ تعداد 51 تھی۔مغربی بنگال میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7714 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.