کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے این سی آرٹی کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنی کارکردگی پر پورا بھروسہ رہتا ہے۔کیونکہ ہم اس کے لئے کڑی محنت کرتے ہیں۔اس کا مثبت نتیجہ بھی برآمد ہوتا ہے۔ CM Mamata Banerjee Says Bengal Ranked 1 In Formation Of Self Helf Group
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ ہمیں خود کو کسی کے سامنے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔گزشتہ چند برسوں کے دوران ہم نے جس طرح سے محنت کی ہے اس کا نتیجہ سامنے آنے لگا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اہل بنگال کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال سیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل کی دوڑ میں بھارت کی تمام ریاستوں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔یہ ایک سچائی ہے کوئی سیاست نہیں ہے۔اگر آپ کو یقین نہیں ہے تو آپ این سی آر ٹی کی رپورٹ دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Satya Pal Malik on Sajad Lone سجاد لون جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ بننا چاہتے تھے، ستیہ پال ملک
وزیراعلیٰ ممتابنرجی سیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل کے معاملے میں نمبرون پوزیشن ملنے پر بنگال کی عوام کوشکریہ ادا کیا۔متعلقہ اداروں کے عہدیداران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اور بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ساری دنیا میں اپنی ریاست کا نام روشن کرسکے۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کوکنیاشری ترقیاتی منصوبے کے لئے اقوام متحدہ سے ایوارڈ مل چکا ہے۔اگلے سال 2023 میں جرمنی کے برلن شہر میں مغربی بنگال کوبہترین ثقافتی سیاحتی مرکز کے لئے بین الاقوامی اعزاز ملنے والا ہے۔Bengal Ranked In Formation Of Self Helf Group