ETV Bharat / state

International Kidnapping Racket Busted کولکاتا میں بین الاقوامی ریکٹ کا پردہ فاش، تین گرفتار - کولکاتا میں اغوا کے بین الاقوامی ریکٹ کا پردہ فاش

ودھان نگر پولس کمشنر کے دفتر کے ایک سینئر افسر نے اتوار کو بتایا کہ بین الاقوامی اغوا کے اس معاملے میں نہ صرف تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا، بلکہ ان کے چنگل میں پھنسے 18 نوجوانوں کو بھی بچایا گیا۔ اہلکار نے کہا کہ یہ بدمعاش بنیادی طور پر پنجاب اور ہریانہ کے نوجوانوں کو امریکہ میں زیادہ معاوضہ پر نوکری دلانے کے بہانے کولکاتا لاتے تھے۔ International Kidnapping Racket Busted

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 6:07 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال پولیس نے امریکہ میں نوکریوں کے نام پر نوجوانوں کو اغوا کرنے کے ایک بین الاقوامی ریکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

ودھان نگر پولس کمشنر کے دفتر کے ایک سینئر افسر نے اتوار کو بتایا کہ بین الاقوامی اغوا کے اس معاملے میں نہ صرف تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ساتھ ہی ان کے چنگل میں پھنسے 18 نوجوانوں کو بھی بچایا گیا ہے۔ ان نوجوانوں کو مبینہ طور پر زیادہ معاوضوں پر ملازمت کے بہانے امریکہ لایا گیا تھا۔International Kidnapping Racket Busted

انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے رہنے والے نریش کمار نے 16 ستمبر کو این ایس سی بی آئی اے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے بیٹے کو امریکہ میں نوکری دلانے کے بہانے کولکتہ لایا گیا تھا لیکن گزشتہ ماہ سے اس کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان بدمعاشوں کے مطالبہ پر انہیں تقریباً 40 لاکھ روپے دیے ہیں جنہوں نے اس کے ساتھ یہ دھوکہ دیا۔

موصول ہونے والی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ائرپورٹ کے قریب کے علاقے میں چھاپہ مارا اور تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ جب ان بدمعاشوں سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے لڑکوں کے بارے میں اطلاع دی اور اس کے بعد پولیس نے ان نوجوانوں کو اسی گھر میں بند جگہ سے باہر نکالا۔ بچائے گئے نوجوانوں میں سے آٹھ کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے کیونکہ وہ طویل عرصے تک نظربند ہونے کی وجہ سے کافی ذہنی دباؤ میں تھے۔ دس نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچ سکے۔

اہلکار نے کہا کہ یہ بدمعاش بنیادی طور پر پنجاب اور ہریانہ کے نوجوانوں کو امریکہ میں زیادہ معاوضہ پر نوکری دلانے کے بہانے کولکاتا لاتے تھے۔ اس کے بعد انہیں نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک ہوٹل میں دو تین دنوں تک رکھا گیا۔ اس کے بعد انہیں قریبی گھر بھیج دیا گیا۔ پورے معاملے کا انکشاف اور اس میں ملوث دیگر شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے ابھی تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fake Education Certificate Gang Busted: تلنگانہ میں جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، 11 گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.