ETV Bharat / state

بنگال اقتصادی ترقی کا مرکز بن رہا ہے: ممتا بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 10:55 AM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال اقتصادی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کا بنیادی مقصد روزگار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں پر خاص پر توجہ دی ہے۔ Bengal Global Business Summit

بنگال اقتصادی ترقی کا مرکز بن رہا ہے
بنگال اقتصادی ترقی کا مرکز بن رہا ہے

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل نیوٹاون میں دو روزہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ آج سے نیو ٹاؤن میں شروع ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ تجارتی کانفرنس کا ساتواں ایڈیشن ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال کی عالمی تجارتی کانفرنس میں 35 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔ 17 ممالک نے شراکت دار ممالک کے طور پر شرکت کی۔ اس میں برطانیہ، جرمنی، جاپان، ملائیشیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، آسٹریلیا جیسے مختلف ممالک شامل ہیں۔

اپوزیشن کی جانب الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ سے کچھ بھی حاصل نہیں ہے تاہم آج وزیر اعلیٰ نے ملک اور بیرون ملک کے صنعتکاروں اور مہمانوں کے سامنے دعویٰ کیا کہ گذشتہ چھ تجارتی کانفرنسوں سے آنے والی سرمایہ کاری کی بنیاد پر ریاست میں 120 ارب امریکی ڈالر کے صنعتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال آج ملک کے معاشی پاور ہاؤسز میں سے ایک ہے۔ ہماری ریاست ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ سماجی میدان میں ہم پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ہماری معیشت رواں مالی سال میں 212 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ریلائنس گروپ کے چیرمین مکیش امبانی نے عالمی بنگال تجارتی کانفرنس کے اسٹیج سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے بنگال میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ اپنی طویل تقریر میں مکیش نے کہا کہ ممتا کی دور اندیش قیادت کی وجہ سے بنگال میں سرمایہ کاری کا ایک مثالی ماحول پیدا ہوا ہے۔ یہ ریاست اب سرمایہ کاری کی منزل بن چکی ہے۔ ہمارے لیے، بنگال اب سرمایہ کاری کے مقامات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریلائنس گروپ اگلے تین برسوں میں بنگال میں مزید 20 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ مکیش امبانی نے اعداد و شمار کے ساتھ دعویٰ کیا کہ جیو پہلے ہی ٹیلی کنکشن کے ذریعے کولکاتا زون کے 98 فیصد صارفین تک پہنچ چکا ہے۔ ریلائنس اسے 100 فیصد کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’بنگلہ کا جی ڈی پی ظاہر کرتا ہے کہ ریاست اب سرمایہ کاری کے لیے کتنی زرخیز ہے۔

اس کے علاوہ مکیش نے بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے اسٹیج سے مزید تین اعلانات کیے۔ انہوں نے کالی گھاٹ مندر کی تزئین و آرائش کی ذمہ داری لی ہے۔ منگل کو وزیر اعلیٰ سے خطاب کرتے ہوئے مکیش نے کہا کہ انیتا امبانی (مکیش کی بیوی) اور میں تزئین و آرائش کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہمیں یہ موقع فراہم کرنے کے لیے شکر گزار ہوں۔ریلائنس مارٹ بنگال کے دستکاریوں کی مارکیٹنگ کرے گا۔ تیسرا، ان کی تنظیم ریاست میں دستکاری کی مزید ترقی کے لیے ایک تربیتی مرکز قائم کرے گی۔

ریلائنس کے علاوہ، دیگر صنعت کاروں نے منگل کو کچھ اور سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ ان میں قابل ذکر ہیں دیوی پرساد شیٹی، نارائنا گروپ کے لیڈر اور معالج ان کیکمپنی اگلے دو برسوں کے اندر کلکتہ میں ایک جدید ہسپتال بنائے گی۔ جہاں امراض قلب، کینسر کے علاج کے ساتھ ساتھ اعضا کی پیوند کاری بھی کی جائے گی۔ جے کے گروپ کے چیرمین ہرشپتی سنگھانیہ نے کھڑگپور کے ودیا ساگر شلپتالو میں ڈیری انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس پروجیکٹ میں دو ہزار افراد کو براہ راست روزگار ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سورو گنگولی مغربی بنگال کے برانڈ ایمبسڈر مقرر

وپرو کے سی ای او ارشاد پریم جی نے بھی بنگال میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وپرو جو کیمپس راجرہاٹ کی زمین پر بنائے گا، وہ ملک کا سب سے بڑا کیمپس ہوگا۔ ہم بنگال میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ سنجیو گوئنکا، آئی ٹی سی کے چیئرمین سنجیو پوری، بنگال امبوجا گروپ کے لیڈر ہرش نیوٹیا اور دیگر صنعت کاروں نے اپنی تقریر میں بنگال کی صنعتی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.