ETV Bharat / state

مغربی بنگال: تہواروں کے پیش نظر کورونا گائیڈ لائن میں 30 اکتوبر تک توسیع

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا گائیڈ لائن میں 30 اکتوبر تک کے لئے توسیع کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ لوکل ٹرین خدمات کی معطلی برقرار ہے۔

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 1:12 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا گائیڈ لائن میں 30 اکتوبر تک توسیع

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے بعد کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کی جنگ جاری ہے۔ تہواروں کے سبب ریاست کے بازاروں میں خریداروں کی زبردست بھیڑ امنڈ رہی ہے جس سے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا گائیڈ لائن میں 30 اکتوبر تک کے لئے توسیع کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ لوکل ٹرین خدمات بند ہیں۔ ریاستی سیکٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق تیسری لہر پر قابو پانے کی حکمت عملی کو مزید ٹھوس بنانے کے لئے کے مغربی بنگال حکومت کسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی نہیں چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر ریاستی حکومت نے 30 اکتوبر تک ریاست بھر کے لیے نیا کورونا گائیڈ جاری کیا ہے۔ اس کے تحت رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ عوامی مقامات پر ماسک اور ہینڈ سینٹائزار کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔لیکن ریاستی حکومت نے لوکل ٹرین خدمات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے سبب عام لوگوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے اور ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق لوکل ٹرین کی خدمات اور تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے مطابق نومبر کے پہلے ہفتے میں حالات میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے اس کے بعد مکمل ٹرینوں کی خدمات دوبارہ بحال کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے سات سو سے زائد یومیہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس سے روزانہ دس سے بارہ لوگوں کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.