ریاستی حکومت اور ریلوے بورڈ کے درمیان کورونا گائیڈ لائن کے تحت لوکل ٹرین خدمات کی بحالی سے متعلق میٹنگ میں کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں نکل سکا ہے.
مغربی بنگال حکومت اور ریلوے بورڈ کے درمیان کورونا گائیڈ لائن کے تحت لوکل ٹرین خدمات کی بحالی سے متعلق نبنو میں اہم میٹنگ ہوئی.
اطلاعات کے مطابق اس میٹنگ میں کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کال گیا ہے. دونوں فریق کے درمیان جمعرات کو ایک اور میٹنگ ہوئی.
نبنو میں یونے والی میٹنگ کے دوران ریاستی چیف سکریٹری الپان بنرجی اور مشرقی ریلوے کے کئی ایم اعلی عہدیداران موجود تھے .
ذرائئع کے مطابق ریاستی حکومت کورونا گائیڈ لائن کے تحت محدود لوکل ٹرین چلانے پر زور دے رہی ہے لیکن مشرقی ریلوے کا خیال کچھ اور ہی ہے.
ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ جیاں تک ممکن ہو سکے ہم کم سے کم لوکل ٹرین چلانے کو ترجیح دے رہے ہیں.
میٹنگ میں کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلنے کے سبب کل دوبارہ اہم میٹنگ ہوگی امید ہے کہ کل کی میٹنگ میں کوئی اہم فیصلہ لیا جائے گا.
دوسری طرف مسافروں کا ریلوے اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے.
مسافروں کا کہنا ہے کہ جب تک مکمل طور پر لوکل ٹرین خدمات بحال نہیں کی جاتی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا.