ETV Bharat / state

'غیروں پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کرنا بنگال میں شکست کی وجہ'

سابق گورنر اور بی جے پی کے سنئیر رہنما تاتھا گاتھا رائے نے کہا کہ اپنوں سے زیادہ غیروں پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کرنے کی وجہ سے پارٹی کو اسمبلی انتخابات میں شکست ہوئی۔

اسمبلی انتخابات
اسمبلی انتخابات
author img

By

Published : Jun 2, 2021, 8:06 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں شکست کے بعد سے ہی بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات اور انتشار کی خبریں آ رہیں ہیں۔
بی جے پی کے سنئیر اور پرانے رہنما ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والوں کو اسمبلی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ قرار دیتے ہیں۔
میگھالیہ اور ترپورہ کے سابق گورنر اور بی جے پی کے سنئیر رہنما تاتھا گاتھا رائے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والوں کے خلاف اکثر و بیشتر بیان دیتےہیں۔
سابق گورنر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں ملی شکست کو لے کر رپورٹ تیار کی ہے. دہلی کے حالات میں بہتری آتے ہی وہاں جاوں گا اور پارٹی کے اعلیٰ کمان سے ملاقات کر کے رپورٹ پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ شکست شکست ہوتی ہے. اس سے دور بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ شکست کو تسلیم کرتے ہیں اور پچھلی مرتبہ سے زیادہ مضبوط اور ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ ترنمول کانگریس کے خلاف میدان میں اترتے ہیں. سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
بی جے پی کے سنئیر رہنما تاتھا گاتھا رائے نے کہا کہ اپنوں سے زیادہ غیروں پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کرنے کی وجہ سے اسمبلی انتخابات میں شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ایک ماہ کے اندر ہی بی جے پی کو چھوڑ کر ٹی ایم سی میں دوبارہ شامل ہونے کی بات کرنے لگے۔ آنے والے دنوں میں نہ جانے کتنے لوگ بی جے پی سے ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے ۔ ان ہی لوگوں کی وجہ سے ہی اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری طرف ترپورہ کے سابق گورنر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی وزیراعظم نریندر مودی کی ری ویو میٹنگ کا بائیکاٹ کرنا یہ پہلے سے طے شدہ پروگرام تھا۔ اس پر زیادہ حیران ہونے والی بات نہیں ہے۔ ان سے اس سے زیادہ امید نہیں کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.