اے آئی ایف ایف سنتوش ٹرافی 2021 (AIFF Santosh Trophy) میں دلچسپ اور سنسنی مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگال کی ٹیم (Bengal Team) ایک بار پھر چمپیئن کے دعویداروں کی فہرست میں سب سے آگے نکل گئی ہے۔
بنگال کی فٹبال ٹیم (Bengal Football Team) نے سکم (Sikkim Team) کے خلاف جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ کھیل کے 18 ویں منٹ پر بنگال کو پنالٹی ملی لیکن منتوش نے گول کرنے کا آسان موقع گنوا دیا۔
کھیل کے 42 ویں منٹ پر دلیپ وارن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے بنگال کو ایک صفر کی سبقت دلائی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی سکم کے کھلاڑیوں کی جانب سے زبردست کھیل دیکھنے کو ملا لیکن سکم کے کھلاڑی ایک بھی گول نہیں کر پائے۔
یہ بھی پڑھیں: محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ کا چمپیئن
کھیل کے اختتام تک سکم کی فٹبال ٹیم (Sikkim Football Team) نے اسکور برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ بنگال نے ایک صفر سے میچ جیت لیا۔ دوسری طرف اے آئی ایف ایف سنتوش ٹرافی کے ایک دوسرے میچ میں اتر پردیش نے جموں کشمیر کو ایک ایک گول کی برابری پر روک کر ایک قیمتی پوائنٹ چھین لیا۔